وزیراعلیٰ پنجاب کا صحافی کے قتل کا نوٹس، سخت احکامات جاری

Imran Rasheed

پشاور:(جے ٹی این پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب صحافی قتل کا نوٹس

 

عمران رشید سے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور پریس کلب کے باہر نجی ٹی وی کے صحافی کے قتل کے

واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے،

ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب نے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو قانون

کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے- مقتول حسنین شاہ کے لواحقین کو ہرصورت انصاف فراہم کیا

جائے –

یہ بھی پڑھیں:(ن) لیگ نے ہمیشہ رانا شمیم جیسے عناصر کو استعمال کیا، وزیراعظم

سی ایم کی مقتول کے ورثاء کو فراہمی انصاف کی یقین دہانی

وزیر اعلی عثمان بزدار نے مقتول کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ،وزیر اعلی عثمان بزدار نے

سوگوار خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میں ڈیوس روڈ پر واقع لاہور پریس کلب

(ایل پی سی) کے باہر دن دیہاڑے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے موٹر کار پر فائرنگ

کرتے ہوئے سینئر صحافی معروف کرائمز رپورٹر حسنین شاہ کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے تھے،

 

 ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

وزیراعلیٰ پنجاب صحافی قتل کا نوٹس

 

 

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: