وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات ، لاہور میں سیاست گرم
لاہور(جے ٹی این پی کے) وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات
ملک میں موجودہ سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے اور تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد عمران خان بھی متحرک ہو گئے،
چودھری برادران سے ملاقات کی جس دوران انہیں یقین دلایا گیا کہ ہم آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔
منگل کو وزیراعظم عمران خان چودھری برادران کی رہائشگاہ پہنچے تو مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی،
ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری مونس الہی، چودھری سالک، شافع حسین، حسین الہی، منتہی اشرف، محمد خان بھٹی، طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوئے۔
حکومتی وفد میں وزیراعلی سردار عثمان بزرار، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری،
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، وفاقی وزیر تعلیم، شفقت محمود، وفاقی وزیر صنعت و
پیداوار خسرو بختیار، پی ٹی آئی ایم این اے عامر ڈوگر، مشیر تجارت عبد الرزاق داد
بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : ’ہم آپ سے تعلق نبھائیں گے‘، مونس الہیٰ کی وزیراعظم کو یقین دہانی
اس دوران عمران خان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان اور چودھری برادران کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے.
جس میں چودھری برادران نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔
چودھری برادران کا کہنا تھا کہ 14 سال بعد شہباز شریف کو ہمارا خیال آگیا،
شہباز شریف کو بتا دیا تھا عمران خان کو ہٹا نہ سکے تو وہ پہاڑ پر اور ہم زمین کے نیچے دھنس جائینگے،
ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی چانس ہی نہ ہو،
آپ کے ساتھ سیاست کریں گے، عدام اعتماد کی باتیں افسانے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دعاگو ہوں اﷲ تعالی چودھری شجاعت حسین کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ اﷲ تعالیٰ انہیں طویل عمرعطافرمائے ،
اس دوران مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری برداران نے کہاکہ وہ عوام کی فلاح وبہبو د کے کام چاہتے ہیں
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بجلی کے نرخوں میں کمی کرکے
بہت اچھا اقدام اٹھایا ہے جو قابل تعریف وقابل تحسین ہے ،
حکومت کو ملک سے مہنگائی کے مکمل خاتمے کے لئے اس طرح کے مزید اقدامات بھی اٹھانے چاہئیں۔
وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں