وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہوگی
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ووٹنگ
قومی اسمبلی کااجلاس (آج)بروزہفتہ کوطلب کرلیاگیا جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی،
پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس آج بروز ہفتہ صبح 10بج کر30منٹ پرپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کاایجنڈا جاری کردیاگیاہے.
ایجنڈے کے مطابق وقفہ سوالات کے بعد ایک توجہ دلاؤنوٹس پیش کیاجائے گا
جس کے بعد وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کرائی جائے گی ۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیاجائے گا۔
اس کے ساتھ حالات کوپرامن رکھنے کے لیے پارلیمنٹ ہاوس میں ارکان کے سوامہمانوں اور غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے
تاکہ پارلیمنٹ کی عمار ت کے اندر کسی قسم کاناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا تین اپریل کا حکم نامہ واپس لے لیا ہے۔
نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے 3 اپریل کو عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دینے کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا تھا۔
دوسری طرف قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی۔
اپوزیشن جماعتوں نے قاسم سوری کو ہٹانے کیلئے قرارداد بھی ساتھ منسلک کردی۔
ذتحریک عدم اعتماد پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے دستخط ہیں۔
اپوزیشن سپیکر کے خلاف پہلے ہی عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا چکی ہے۔
تحریک عدم اعتماد مرتضی جاوید عباسی نے سو سے زائد اراکین کے دستخطوں سے جمع کروائی۔
قاسم سوری پر ایوان چلانے میں آئین قانون اور اسمبلی قواعد کی سنگین خلاف ورزی کا الزام ہے ۔
وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ووٹنگ