بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو ڈیڈ لائن دے دی

رحیم یار خان (جے ٹی این پی کے) وزیراعظم کو ڈیڈ لائن دے دی

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمران خان کے پاس 5دن کی ڈیڈ لائن ہے .

خود مستعفی ہوجائیں، اگرغیرت ہے تو وزیراعظم اسمبلی توڑکرہمارا مقابلہ کریں،

پانچ دن بعد ہمارے پاس عدم اعتماد کے نمبرز پورے ہو چکے ہونگے،

ہم نالائق ،ناجائز حکومت کو ہٹانے کیلئے نکلے ہیں،

اسلام آباد پہنچ کرحکومت کا بندوبست ،کٹھ پتلی سے ٹکرائیں گے،

میاں صاحب کو لندن بھیج دیا اور یہاں کٹھ پتلی کو بٹھا دیا گیا،

کٹھ پتلی عوامی مارچ کی طاقت دیکھ کر گھبرا گیا،

یہ بھی پڑھیں : نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بنتا ، علی زیدی 

ق لیگ مفت میں ووٹ نہیں دیگی، انہیں بہتر پیشکش دینی چاہیے،

کون کون رابطے میں ہیں مناسب وقت پر نام سامنے لائیں گے۔

ہم دنیا کو دکھا رہے ہیں عوام اس کٹھ پتلی کیساتھ نہیں بلکہ یہ عوام پر مسلط کیا گیا ہے۔

سینیٹ انتخابات میں تو صرف ٹریلر دکھایا تھا اب ہم اس کیخلاف عدم اعتماد لائیں گے۔

یہ جیالوں کی کامیابی ہے کہ ساری اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد کی تحریک پر متفق ہوگئی ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کیخلاف بڑی سازش یہ ہوئی کہ پارٹی کے بانی شہید بھٹو کو قتل کرنیوالوں نے

سمجھا پیپلزپارٹی ختم ہو جائیگی.

مگر محترمہ بینظیر بھٹو شہید آمروں سمیت دہشت گردوں سے ٹکرا گئیں ۔

محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد صدر آصف زرداری نے پا کستا ن بچایا

اور شہید بی بی کے فلسفے پر عمل کیا۔

وزیراعظم کو ڈیڈ لائن دے دی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: