وزیراعظم 2 روزہ دورہ پر کل روس جائیں گے
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) وزیراعظم کل روس جائیں گے
وزیراعظم عمران خان سرکاری دعوت پر 23 تا 24 فروری روس کا دورہ کریں گے،
کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی انکے ہمراہ جائیگا،
جس میں شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف اور عامر کیانی شامل ہونگے۔
وزیرعظم 23 فروری کی شام ماسکو پہنچیں گے، روس کے نائب وزیر خارجہ انکا استقبال کریں گے،
ماسکو میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا۔
24 فروری کی صبح دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی قبرپرپھول رکھیں گے.
یہ بھی پڑھیں :روس یوکرائن اصل تنازع آرتھوڈکس عیسائی قیادت کی جنگ! (حصہ اول)
پھر اسی روز دوپہر ایک بجے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے.
جس میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا۔
وزیراعظم دورہ روس کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے اور پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے،
وزیراعظم سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات بھی ہو گی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے روس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات بھی ملیں گی
جبکہ عمران خان ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے،
وزیراعظم سے روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔
وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد 24 فروری کی رات پاکستان کیلئے واپس روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان میں پائیدار امن، علاقائی خوشحالی اور رابطے کیلئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیراعظم کل روس جائیں گے