وزیراعظم کا عثمان مرزا کیس کا نوٹس ، ریاست کا خود مدعی بننے کا فیصلہ

وزیراعظم کاعثمان مرزا کیس نوٹس

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) عثمان مرزا کیس میں وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا،

متاثرہ لڑکی کے منحرف ہونے کے بعد اب ریاست اس کیس میں خود مدعی بنے گی اور ملزمان کو

قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں

لڑکا لڑکی برہنہ کرکے تشدد کیس اور موٹروے ریپ کیس کی پیروی پر رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر

اعظم نے وزارت قانون کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ کر کے ان کیسز کو منطقی انجام

تک پہنچایا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کے حقو ق کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے،

ریاست ہر صورت ان کیسز کی پیروی کر کے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی گی، اس طرح کے

بھیانک جرائم میں ملوث عناصر اعتدال پسند معا شر ے اور انصاف کے نظام کیلئے چیلنج ہیں۔وزارت

قانون میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں عثمان مرزا اور متاثرہ خاتون کی صلح کی صورتحال پر

اجلاس ہوا۔پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے کہا عثمان مرزا جیسے انسانیت

دشمنوں کو نشان عبرت بنائیں گے، ہر ایسے مجرم کیلئے عثمان مرزا کیس مثال ہوگا اور سخت

ترین سزائیں دی جائیں گی، عثمان مرزا کا جرم کسی ایک شخص یا خاتون نہیں ریاست اور معاشرے

کیخلاف سنگین جرم ہے، اس کیس کی مدعی خود ریاست پاکستان بنے گی۔ کیس میں گواہوں اور

متاثرین پر جرح ہورہی ہے، حکومت عثمان مرزا کیس میں ٹھوس شواہد، حقائق اور ثبوت پیش کرے

گی، عدالت سے استدعا کریں گے ایسے معاشرے کے مجرموں کو سخت ترین سزائیں دی جائیں، اس

طرح کے حراسگی کیسز کے حوالے سے ریاست ایسا اصول وضع کرے گی تاکہ پھر کسی کو ایسی

حرکت کی جرات نہ ہو، کوئی شخص ایسی حرکت کرنے سے پہلے کئی بار سوچے گا۔ وفاقی

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ ،جتوئی کیسز کو نظام انصاف کیلئے

چیلنج قرار دیدیا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا

عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ ،جتوئی کیسز نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں، سوال ہے کہ یہ کیس

روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے، ان کوعمومی مقدمات کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے؟ فواد

چوہدری کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن اور عدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں ، کیسزکو منطقی انجام تک

پہنچانا ریاست کا فرض ہے۔

وزیراعظم کاعثمان مرزا کیس نوٹس

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: