وزیراعظم نے سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم دے دیا
سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری کی تحقیقات
کا حکم دے دیا اور کہا کہ لوگ بغیر موسم کا تعین کیے بڑی تعداد میں مری پہنچ
گئے، غیر معمولی برفباری اور بڑی تعداد میں لوگوں کے سیاحتی مقامات کا رخ
کرنا سانحہ مری کا باعث بنا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے
سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری میں سیاحوں کی اموات
پرافسردہ ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ
غیرمعمولی برفباری اور موسمی حالات معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا،
اس صورتحال کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، ایسیواقعات کی روک تھام
کے لیے سخت قواعدوضوابط قائم کییجائیں گے۔
سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم
مری سانحہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش
مری میں پیش آنے والے دلخراش سانحہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب
سردار عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش
کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مری میں 32 ہزار گاڑیاں پارک کرنے کی
گنجائش ہے، 72 ہزار سے زائد گاڑیاں جمعرات کے روز مری میں داخل ہوئی،
پارکنگ کی گنجائش ختم ہونے کے بعد سیاحوں نے گاڑیاں سڑک کنارے کھڑی کر
دیں۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا ہے کہ فی الحال مری میں برفباری نہیں
ہو رہی تاہم اگلے کچھ گھنٹوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے جو کل
تک جاری رہے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں
بتایا گیا ہے کہ مری کے علاقوں میں پھنسی تمام فیملیز اور شہریوں کو سرکاری
ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں پہنچا دیا گیا ہے اور ادویات، خوراک، گرم کپڑوں
سمیت ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس ریکارڈ کیمطابق
جمعے کی رات تک مری میں 33,745 گاڑیاں موجود تھیں جن میں سے 33,373
گاڑیوں کا انخلا ہو چکا ہے۔
رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں