وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی

لاہور( جے ٹی این پی کے نیوز) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میں نے
پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی ہوں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ریحام خان نے کہا کہ ملک کی تمام تر سیاست کا
محور اسوقت چوہدری خاندان ہے، دیکھنا ہے اب وہ کیا کرتے ہیں۔ ریحام
خان نے یہ بھی کہا کہ دیکھتے ہیں چوہدری برادران فوری اور چھوٹے
فائدے کی طرف جاتے ہیں یا دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستقبل
کی سیاست مضبوط کرتے ہیں۔

عمران خان کے حق میں بیانات، ریحام خان شوبز ستاروں پر برس پڑیں

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور سینئر صحافی ریحام خان نے
عمران خان کے حق میں بیانات دینے پر شوبز ستاروں کو تنقید کا نشانہ
بنایا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا
ہے جس میں انہوں نے ان ستاروں کو وزیراعظم کی آواز قرار دیا۔ انہوں
نے تحریر کیا کہ یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ وہ اداکار جن کی ہم ان آن
اسکرین ٹیلنٹ کی وجہ سے عزت کرتے ہیں وہ بے شرمی کے ساتھ اس
فاشت اقتدار کی آواز بنے ہوئے ہیں جو بس اپنے جانے کے راستے پر
ہے۔

شوبز ستارے اپنا پیشہ ورانہ کام کریں، ریحام خان

ریحام خان نے یہ بھی لکھا کہ فنکاروں کو ان سیاستدانوں پر حملہ کرنے
کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے جن سے حکومت کو خطرہ ہے۔
وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے ان ستاروں کو یہ بھی تجویز دی کہ وہ اپنا
پیشہ ورانہ کام ہی کرتے رہیں، اس سے ہٹ کر کوئی کام نہ کریں۔ خیال
رہے کہ شوبز ستاروں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے حق میں
بیانات دیئے جا رہے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی، مونس الٰہی

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: