پاکستانتازہ ترینکشمیر،گلگت بلتستان

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی مستعفی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

مظفر آباد(جے ٹی این پی کے) وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی مستعفی

وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔
ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی
عمرا ن خان کو اور صدر آزاد کشمیر کو بھی بھجوا دیا ۔سردار عبدالقیوم
نیازی نے عمران خان کے نام اپنے پیغام میں کہا وزارت عظمیٰ آپ کی
امانت تھی آج واپس کر رہا ہوں۔

عبدالقیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی

خیال رہے ایک روز قبل پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے ہی وزیراعظم آزاد
کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی
تھی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی
تھی جس میں انہوں نے شکوہ کیا اور کہا تھا ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد
بڑی سازش ہے، آپ کو جو بتایا گیا وہ درست نہیں ، اپنے خلاف سازش کو
ثابت کرونگا۔

سردار عبد القیوم نیازی کو مستعفی ہونے سے روک دیا گیا تھا

ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمران خان کی جانب سے سردار عبد القیوم نیازی
پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور انہیں مستعفی ہونے سے روک دیا گیا تھاتاہم اب یہ
اطلاع سامنے آئی ہے انہوں نے استعفیٰ دیدیا ہے۔

سردار عبد القیوم نیازی نے سردار تنویر الیاس سمیت 5وزرا کو برطرف کردیا

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سردار تنویر الیاس
سمیت 5وزرا کو برطرف کردیا ۔ ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے
جاری بیان میں بتایا گیا آزاد کشمیر کے برطرف وزرا میں سینئر وزیر سردار
تنویر الیاس اور وزیر تعلیم عبد الماجد خان ، علی شان سونی، خواجہ فاروق
اور اکبر ابراہیم شامل ہیں۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے وزرا
کو برطرف کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی مستعفی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے