بالی ووڈ اداکار ورون دھون کاثانیہ مرزا سے متعلق بڑا انکشاف
ممبئی (جے ٹی این پی کے) ورون دھون کاثانیہ مرزا سے
بالی ووڈ کے اسٹار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ثانیہ مرزا کے عشق میں گرفتار تھے اس پر انہیں ثانیہ کی والدہ نے جھاڑ بھی پلائی تھی۔
اپنے ایک انٹرویو میں ورون نے کہا یہ اس وقت کی بات ہے جب میں ایک پروڈکشن کمپنی کے ساتھ ایک اشتہار پر کام کر رہا تھا۔
یہ اشتہار ثانیہ مرزا پر شوٹ کیا جارہا تھا اور ثانیہ مجھے بے حد پسند تھیں ۔
ہمیں شوٹ کے لیے 300 جوتوں کی ضرورت تھی جن کو لانے کے لیے مجھے بھیجا گیا۔
ثانیہ نے مجھ سے ایک سیب لانے کی بھی گزارش کی ۔
چنانچہ جوتوں کے ساتھ ساتھ سیب کا بھی بندوبست ہوگیا۔
ورون دھون نے مزید بتایا کہ میں سیب دینے گیا تو وہاں ثانیہ کی والدہ سے سامنا ہوا ۔
میں نے انہیں سیب دینا چاہا مگر وہ ڈانتے ہوئے پوچھنے لگیں کہ تمہیں یہ سیب لانے کو کس نے کہا تھا ؟
تب ثانیہ مرزا نے میرا جان بچائی اور بتایا کہ سیب انہوں نے منگوایا ہے۔
تاہم بعد میں مجھے جوتوں اور سیب کے لیے 5000 روپے بھی دیئے گئے۔
ورون اس وقت اپنی نئی فلم ’’بھیڑیا ‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
فلم میں ورون کے علاوہ کریتی سینن ، ابھیشیک بنرجی، اور دیپک ڈوبریال بھی شامل ہیں۔
اس فلم کو ہندی ، تیلگو اور تامل زبانوں میں جمعہ کو ریلیز کیا گیا ہے۔
بھیڑیا کے علاوہ ورون فلم باوال میں بھی نظر آئیں گے ۔
ورون دھون کاثانیہ مرزا سے
رابی پیرزاد کا تما م جنگلی جانوروں پر باآسانی قابو سکنے کی عطا ء کا دعویٰ
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،