ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ، شہزاد فریشی نے پہلا میڈل جیت لیا

بنکاک: جے ٹی این پی کے نیوز: ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ

پاکستان کے ایشین چیمپن باڈی بلڈر شہزاد قریشی نے 13 ویں ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپن شپ فوکیٹ 2022 مینز ماسٹر باڈی بلڈنگ کیٹیگری میں برونز میڈل جیت لیا۔

پڑھیں : یہ کیا ہوا ۔ ۔ ۔؟

تھائی لینڈ میں ہونیوالی 13 ویں ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپن شپ

فوکیٹ 2022 میں پاکستان نے پہلی کیٹیگری میں ہی اپنا پہلا

میڈل جیت لیا۔ ایشین چیمپن پاکستانی باڈی بلڈر شہزاد قریشی نے

مینز ماسٹر باڈی بلڈنگ کیٹیگری میں بھارتی تن ساز کو شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کیا۔

مینز ماسٹر باڈی بلڈنگ کیٹیگری میں مختلف ممالک کے 20 تن ساز شامل تھے۔

ٹاپ 5 میں سے 2 پوزیشنز پاکستان کے نام رہیں، پاکستانی باڈی بلڈر اعجاز احمد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں : حشام ہادی خان بنے ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن

پاکستان کا نام روشن کرنیوالے باڈی بلڈر شہزاد قریشی نے

اس موقع پر کہا پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر کنور

معیز اور سیکرٹری سہیل انور کا شکر گزار ہوں، اگر ٹاپ سٹی سپانسر نہ کرتا تو یہاں تک نہیں پہنچ پاتا۔

واضح رہے کہ 13 ویں ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ تھائی

لینڈ میں ہورہی ہے، جس میں دنیا بھر سے 44 ممالک کی ٹیمیں شر یک ہیں،

پاکستان کے 7 تن ساز 7 سے زائد کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں،

پاکستانی تن ساز مختلف کیٹیگریز میں آج اور کل بھی شرکت کریں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ ، ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

Ghani Ur Rehman

غنی الرحمان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سپورٹس رپورٹر ہیں۔ کھیلوں سے متعلق کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت سپورٹس رپورٹر خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: