ودیا بالن سے گوگل کی اٹکیلیاں، کنگنا انسٹاگرام سے بیزار، وجہ بڑی دلچسپ

ممبئی: جے ٹی این پی کے نیوز: ودیا بالن سے گوگل کی اٹکیلیاں

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کو جہاں گوگل نے لاجواب کر دیا، وہیں بالی ووڈ کی تنازع کوئین کنگنا رناوت نے ٹوئٹر کو بہترین انسٹاگرام کو نکما قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ ودیا بالن نے اپنے انسٹاگرام

اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جسے دیکھنے کے بعد مداح اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پائے۔

پڑھیں : سچائی کی تلاش، گمنام ہیروزکی کہانی’’سیوک‘‘ لانچ

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ودیا بالن گوگل کے وائس سرچ فیچر کا استعمال کر رہی ہیں۔

وہ گوگل سے کہتی ہیں، ابھی زندہ ہوں تو جی لینے دو، بھری برسات میں پی لینے دو،

مجھے ٹکڑوں میں نہیں جینا ہے، قطرہ قطرہ تو نہیں پینا ہے، یہ والا گانا سنا۔

ان کی اس گانے کی فرمائش پر گوگل کی جانب سے جواب آتا ہے

کہ گانے کے باقی دو بول بچے ہیں وہ بھی تو گا لے۔ ویڈیو کو ابتک

لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹوئٹر نظریاتی طور پر پُرعزم پلیٹ فارم ، کنگنا رناوت

دوسری طرف حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی

انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ نکما انسٹاگرام صرف تصاویر کیلئے ہے، یہاں جو بھی کوئی کچھ لکھے وہ اگلے دن غائب ہو جاتا ہے،

جیسے سب اوچھے، فضول اور نکمے ہیں۔ کنگنا شکوہ کرتے

ہوئے لکھتی ہیں کہ ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو چاہتے ہیں کہ جو لکھ رہے ہیں وہ محفوظ رہے۔

کنگنا رناوت نے ٹوئٹر کو بہترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر نظریاتی طور پر پُرعزم پلیٹ فارم ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ودیا بالن سے گوگل کی اٹکیلیاں ، ودیا بالن سے گوگل کی اٹکیلیاں

= پڑھیں = شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

عینی خان

عینی خان پنجاب یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ ہیں، نیوز مانیٹرنگ میں تجرے کے حامل ہیں، (جرنل ٹیلی نیٹ ورک ) کی اردو نیوز سروس ( جے ٹی این پی کے ) میں بطورِ آڈیو نیوز کاسٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ( جتن انتظامیہ )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: