تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا صارفین کی سکیورٹی کیلئے ایک اور منفرد فیچر

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

نیویارک: واٹس ایپ کا صارفین کی سکیورٹی

پیغامات تک غیر افراد کی رسائی روکنے کیلئے واٹس ایپ آن لائن ویب ایپلیکیشن نے صارفین کو مزید بہتر سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سکرین لاک کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

پڑھیں : واٹس ایپ کا کونسا ورژن ہوا ایکسپائر؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال یہ سہولت صرف واٹس ایپ ویب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہو گی،

نئے فیچر کے ذریعے غیر مصدقہ اشخاص ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

رسائی کے لیے اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ جاننا لازمی ہو گا۔

سکرین لاک فیچر کا اعلان پچھلے سال کیا گیا تھا مگر اب اسے باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا ہے۔

میٹا کی ملکیت کمپنی نے بتایا کہ یہ اپ گریڈیشن فی الحال صرف بیٹا پروگرام کے صارفین کے لیے ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پچھلے سال سکرین لاک آپشن سے متعلق ایک آرٹیکل شیئر کیا تھا۔

یہ ایک ایسا فیچر ہے جو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاس ورڈ کے ذریعے ایپ کو غیرمجاز رسائی سے دور رکھا جا سکے گا،

واٹس ایپ نے طویل ٹیسٹنگ کے بعد اس فیچر کو بیٹا صارفین کے لیے ریلیز کردیا ہے۔

صارفین واٹس ایپ سیٹنگ میں جا کر پرائیویسی ٹیب کے ذریعے مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ یہ فیچر دستیاب ہے یا نہیں،

لاک کے ایکٹیو ہونے کے بعد اضافی سیٹنگ کو اپنے طور پر ترتیب دیا جا سکتا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے