واٹس ایپ نیا دلچسپ فیچر متعارف کروانے کو تیار
User Login Form
ویب ڈیدک/ واٹس ایپ نیا دلچسپ فیچر متعارف
لکھے ہوئے یا بولے گئے پیغامات کو جلد ایک دوسرے تک پہنچانے کے لیے دنیا بھر میں سب سے
User Login Form
User Login Form
زیادہ استعمال کی جانیوالی پیغام رساں ایپلیکیشن واٹس ایپ جلد ہی موسٹ وانٹڈ فیچر متعارف کروانے
جا رہا ہے۔
غلطی سے میسج ڈیلیٹ فار می کیاگیاتو اسے دوبارہ بحال کیاجاسکے گا، رپورٹ
موصول ہونے والے پیغامات کو بے دھیانی میں ڈیلیٹ کرنے کی غلطی تو سب ہی کرتے ہیں
اور بعد ازاں پریشانی کا سامنا بھی۔ اب اس پریشانی سے جان چھڑوانے کے لیے و اٹس ایپ
نے صارفین کی آسانی کے لیے ڈیلیٹ شدہ پیغامات کو دوبارہ سے حاصل کرنےپرکام شروع
کر دیا ہے، جلد ہی آنے والے اس نئے فیچر کی آزمائش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق
واٹس ایپ کی جانب سے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کیلئے حذف شدہ پیغامات کو دوبارہ سےواپس لانے
کے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے، اس فیچر کو جلد ہی متعارف کروادیا جائے گا۔اب اگرصارفین
کی جانب سے موصول ہونے والے میسج کو حذف کیا گیا تو اِن کی اسکرین پرایک چھوٹا سا
پاپ اپ دکھائی دے گا جو حذف شدہ پیغام کو ان ڈو (واپس موصول)کرنے کا آپشن دے گا،
یہ پاپ اپ چند سیکنڈ کے لیے اسکرین پر موجود رہیگا یہ نیا فیچرمیڈیا فائلز، وائس نوٹ اور
دستاویزات کو بھی واپس لانے کے لیے میسر ہوگا یا نہیں اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔
اس فیچرکے ساتھ واٹس ایپ صارف کو اپنی ڈسپلے پکچر میں تبدیلیاں کرنے کا بھی آپشن
فراہم کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ یہ فیچر ابھی صرف بیٹا صارفین کے استعمال کیلئے زیرآزمائش
ہیں، یہ فیچر کامیاب ہونے پر سب صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اور واٹس ایپ انتظامیہ اس
فیچر کے ساتھ صارفین کے نمبر اور پرائیویسی سے متعلق بھی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
۔۔۔ قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
واٹس ایپ نیا دلچسپ فیچر متعارف