واٹس ایپ جاسوسی کا آلہ قرار، صارفین کو استعمال بند کرنے کا مشورہ

ویب ڈیسک/ واٹس ایپ جاسوسی کا آلہ قرار

لٹیلی گرام کے بانی پاول ڈوروف نے لوگوں کو واٹس ایپ میں موجود سیکیورٹی خطرات سے خبردار کردیا۔

ٹیلی گرام کے بانی پاول ڈوروف نے واٹس ایپ کو جاسوسی کا آلہ قرار دیتے ہوئے صارفین پرزور دیا ہےکہ

وہ میٹا کی ملکیت اس میسجنگ ایپ کا استعال بند کردیں۔

ہیکرز فون میں موجود ہر چیز تک مکمل رسائی حاصل کرسکتے ہیں، ٹیلیگرام بانی پاول ڈوروف

ڈوروف کے مطابق ہیکرز واٹس ایپ صارفین کے فون میں موجود ہر چیز تک مکمل رسائی حاصل کرسکتے ہیں

اور ایپ کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بھی صارفین کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے

ٹیلی گرام کے بانی نے کہا کوئی بھی ہیکر آپ کو ایک ویڈیو بھیج کر یا ویڈیو کال کرکے آپکے

فون کو کنٹرول کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی انٹرنیٹ ماہرین نے واٹس ایپ میں متعدد سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کرچکے ہیں۔

واٹس ایپ میں موجود خامیوں کی وجہ سے ہیکرز آپ کے پیغام میں تبدیلی اور آپ کو

ہمیشہ کیلئے اکاونٹ سے محروم کرسکتے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: