والدین کی بچے کو ٹی وی دیکھنے کی منفرد سزا، جان کر آپ بھی حیران ہونگے
بیجنگ:جے ٹی این پی کے نیوز: والدین کی بچے کو ٹی وی
چین کے صوبے ہنان میں والدین نے اپنے 8 سالہ بیٹے کو گھر میں انوکھی سزا دے کر سب کو حیران کر دیا۔
چینی اخبار کے مطابق والدین نے اپنے بیٹے کو گھر سے
باہر جاتے ہوئے کہا کہ وہ سکول کا ہوم ورک ختم کر کے
رات ساڑھے 8 بجے تک سو جائے تاہم واپس آنے پر انہوں
نے دیکھا کہ ان کا بیٹا ٹی وی دیکھ رہا ہے اور اس نے سکول
کا کام بھی مکمل نہیں کیا۔
دنیا کی سب سے بڑی کتاب شائع کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم
رپورٹس کے مطابق بچے کی جانب سے کہنا نہ ماننے پر والدہ
نے ناراض ہو کر اس کو کمرے میں بٹھا کر رات بھر ٹی وی دیکھنے
کی سزا دی اور بچے کو ایسا کرنے پر مجبور بھی کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق والدین نے رات بھر بچے پر نظر رکھی
اور یقینی بنایا کہ وہ سوئے نہیں اور ٹی وی ہی دیکھتا رہے۔
’کھانے کا بل 6 لاکھ درہم سے بھی زیادہ‘
ابتداءمیں بچے کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی تاہم کچھ دیر بعد تھکن
کے باعث اس کو نیند آنے لگی جس پر اس نے رو کر اپنی
والدہ سے کہا کہ اسے سونے کی اجازت دی جائے تاہم والدہ
نے اس کی بات نہیں مانی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق والدین
کی جانب سے بچے کو صبح 5 بجے تک ٹی وی دیکھنے پر
مجبور کیا جاتا رہا۔ انٹرنیٹ پر سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے
آنے کے بعد کچھ صارفین بچے کو دی گئی سزا کو سخت قرار دے رہے ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
والدین کی بچے کو ٹی وی ، والدین کی بچے کو ٹی وی
===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)