امریکہبین الاقوامیتازہ ترینچین

واشنگٹن بیجنگ سے محصولات کی جنگ ہار گیا،سیاسی منصوبہ بھی ناکام،امر یکی اخبار

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

واشنگٹن(جے ٹی این پی کے) واشنگٹن بیجنگ سے محصولات کی جنگ
امریکی اخبار کیپٹل ہل نے ایک مضمون شائع کیا جس میں تسلیم کیا گیا ہے کہ چین کیساتھ محصولات میں اضافہ معاشی،سیاسی اور قانونی پہلووں سے ناکام ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطا بق درحقیقت شروع میں ہی تعین کیا جا چکا تھا کہ یہ تباہ کن نتائج کا حامل ہوگا۔


امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا جوہری پھیلاؤ خطرناک تخریبی عمل


موڈیز کے جاری کردہ تحقیقی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کیساتھ تجارتی جنگ میں محصولات کے اخراجات کا نوے فیصد سے زائد امریکہ کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
بلومبرگ نے نشاندہی کی کہ محصولات کے بڑھنے سے امریکی صارفین اور کاروباری اداروں کی لاگت میں بڑا اضافہ ہوا اور امریکی مینوفیکچرنگ کی بحالی بھی نہیں ہوئی ۔
دوسری طرف سیاسی اعتبار سے امریکہ کا منصوبہ بھی ناکامی سے دوچار ہوا ہے ۔
وہ محصولات کو استعمال کرتے ہوئے امریکی بالادستی کا تحفظ کرنا چاہتا ہے اور

چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالناچاہتا ہے،تاہم چین کی ترقی ،طے شدہ منصوبے کے مطابق جاری ہے۔


پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک، ایٹمی پروگرام بھی بے قاعدہ، بائیڈن


چین کیخلاف چھیڑی گئی اس تجارتی جنگ سے امریکہ کو کئی سبق سیکھنے ہیں،

اسے یہ جان لینا چاہیے کہ سوچے سمجھے بغیر ،عمومی اقتصادی فہم اور مارکیٹ کے

اصول و ضوابط کی مخالفت کرنا بے فائدہ ہوگا اور سیاسی جوڑ توڑ میں چین سے متعلق

پالیسی کا استعمال اس کے اپنے اندرونی مسائل کو حل نہیں کر سکتا ہے۔


قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،


یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ عالمی تعلقات میں دھونس کااستعمال ایک بند گلی میں لے جاتا ہے۔
مزید اہم بات یہ ہے کہ امریکہ کو چین کی ترقی کو درست انداز میں دیکھنا چاہیے کیونکہ باہمی احترام،

پر امن بقائے باہمی ،تعاون اور مشترکہ مفادات ہی آپس میں مل جل کر چلنے کا درست طریقہ ہیں۔

واشنگٹن بیجنگ سے محصولات کی جنگ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے