(ن) لیگ نے ہمیشہ رانا شمیم جیسے عناصر کو استعمال کیا، وزیراعظم

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) رانا شمیم جیسے عناصر کو استعمال

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ( ن) لیگ سیاسی جماعت نہیں، ایک مافیا کی طرح آپریٹ کررہی ہ

ے، جبکہ اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی خبریں پھیلا کر اپنے لیے سیاسی ماحول بنا رہی ہیں،احتساب اور کرپشن

کیخلاف بیانیہ پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پیر کو حکومتی و پارٹی تر جما نوں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی و

معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تین ایشوز پر بات کی گئی، وزیراعظم نے معاشی اعشار یو ں کی بہتری سے

متعلق بار بار بات کرنے کی ہدایت کی اورکہا مجرموں سے ڈیل یا مفاہمت قوم سے غداری کے مترادف ہے،

رانا شمیم کے بیان حلفی پر بھی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا (ن) لیگ نے ہر شعبے میں رانا

شمیم جیسے لوگوں کو استعمال کیا ۔ مافیا ہمیشہ بلیک میلنگ کا سہارا لیتا ہے،

یہ بھی پڑھیں:لاہور پریس کلب کے باہر دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ، معروف کرائمز رپورٹر قتل

عوام کو مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی تاریخ بھی بتائیں ،کرپشن کیخلا ف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں،

احتساب اور حکومت کے اچھے کام اجاگر کریں۔ عوام کو بتائیں کیسے یہ ماضی میں عدلیہ کو دباؤ میں لاتے

رہے، رفیق تارڑ کو بریف کیس دیکر بلوچستا ن بھیجا، رانا شمیم نے کہاں بیٹھ کر بیان حلفی تیار کیا۔

وزیراعظم نے کہا میں نے عدالت میں تمام پرانی رسیدیں پیش کیں، میرا شریف فیملی کیساتھ کوئی مقابلہ

نہیں، شہباز شریف بتا ئیں، ملک مقصود کون ہے، ایک چپڑاسی کے اکاونٹ سے 16 سو کروڑ روپے شہباز

شریف کے اکاونٹ میں گئے۔

10 ہزار تنخواہ والے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کیسے آئی، شہباز شریف سے چپڑاسی، پاپڑ والے

اکاؤنٹس میں اتنی بڑی رقوم پر جواب مانگیں، لیکن شریف فیملی اپنی کرپشن پر کوئی جواب نہیں دیتی،ان کی

کوئی اخلاقیات نہیں، وہ کس منہ سے ہم پر الزامات لگاتے ہیں ۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

وزیراعظم نے ترجمانوں کویدایت کی کہ عوام کو بتائیں سابقہ حکومت کیا معیشت چھوڑ کر گئی اور موجودہ حکومت نے کیا کیا بہتری کی ۔

عوام اور دنیا کو آگاہ کیا جائے عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کے بارے میں مسلسل مثبت اشارے

دے رہے ہیں،ملکی معیشت درست سمت میں ترقی، کاروباری کمپنیاں ریکارڈ منافع کما رہی ہیں،

معیشت کی ترقی کے اثرات جلد عوام کو منتقل ہونگے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا شہزاد اکبر نے مشکل حالات میں بہترین کام کیا، مافیا کیخلاف ان کا

کام قابل تعریف ہے، اب وہ جانا چاہتے تھے۔

وزیراعظم نے ترجمانوں اور فواد چوہدری کو اہم گائیڈ لائنز دیں،جبکہ ترجمانوں اورارکان نے مشورہ دیا وزیراعظم

صاحب سب کو کہہ دیں کہ کسی سے ڈریں مت، تمام پارٹی ارکان کو کھل کر بات کرنے کی ہدایت دیں۔

رانا شمیم جیسے عناصر کو استعمال

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: