تازہ ترینجنوبی ایشیاصحت

نیپا وائرس کا حملہ، 2 ہلاکتیں، بھارتی ریاست کیرالہ میں سکول، دفاتر بند

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

نئی دہلی: نیپا وائرس کا حملہ، 2 ہلاکتیں، بھارتی ریاست کیرالہ میں سکول، دفاتر بند

بھارت میں ایک اور مہلک وائرس ’’ نیپا ‘‘ سے ایک ہی ہفتے میں دو ہلاکتوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی جس کے بعد حکومت نے بھی الرٹ جاری کر دیا۔ بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں کچھ سکولوں، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا ہےتاکہ نایاب اور مہلک نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ریاستی محکمہ صحت کے ایک اہلکار کے مطابق ایک بالغ اور ایک بچہ ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جبکہ 130 سے زائد افراد کا وائرس ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

یہ وائرس متاثرہ چمگادڑوں، خنزیروں یا لوگوں کے جسمانی رطوبتوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔

ہم متاثرہ افراد کے رابطوں کا پتہ لگانے اور علامات والے افراد کو الگ تھلگ کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

کیرالہ میں پایا جانیوالا وائرس بنگلہ دیش سے مختلف قسم ہے،

جو انسانوں سے دوسرے انسانوں میں پھیلتا ہے اور اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا طبی بحران پر قابو پانے کیلئے ریاست کے کچھ حصوں میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ’’ نیپا وائرس ‘‘ سے رواں ماہ

کے شروع اور اس سے قبل تیس اگست کو اوپر تلے ہونے والی دو شہریوں کی ہلاکتوں کی

تصدیق نے حکومت کو ریاست بھر میں الرٹ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ

وائرس سے ہلاک ہونے والے دونوں شہریوں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جسمیں ’’ نیپا وائرس ‘‘

کی تشخیص ہوئی تھی۔

ریاست کیرالہ میں سال 2018 سے اب تک اس وائرس سے 4 اموات ہو چکی ہیں،

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ’’ نیپا وائرس ‘‘ جانوروں سے لگنے والا ایک وائرس ہے

جبکہ وائرس مضر کھانوں اور متاثرہ شخص سے بھی لگتا ہے،

کبھی کبھار وائرس میں مبتلا شخص میں اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں،

تاہم کبھی کبھار متاثرہ شخص کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے،

یہ وائرس دماغ کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

وائرس کے نتیجے میں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے،

فی الحال اس کی کوئی دوا یا ویکسین بھی موجود نہیں ہے۔

بھارتی وزیر صحت نے اس حوالے سے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ریاست کیرالہ میں

صورتحال پر نظر رکھنے اور قابو پانے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم روانہ کر دی ہے،

ریاست کیرالہ کے وزیر صحت نے کہا کہ وائرس سے مرنے والے دونوں افراد سے

رابطے میں رہنے والے 168 افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

نیپا وائرس کا حملہ، 2 ہلاکتیں، ، نیپا وائرس کا حملہ، 2 ہلاکتیں،

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

پڑھیں : ۔۔۔۔ صحت ، علاج معالجہ اور بیماریوں سے متعلق (== خبریں==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے