نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئرنگ کیخلاف کریک ڈائون شروع کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن:جے ٹی این پی کے نیوز: نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئرنگ
بین الاقوامی سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2023ء کے آغاز میں
پاس ورڈ شیئرنگ کیخلاف کریک ڈائون شروع کرنے جا رہا ہے،
آئندہ سال سے جو صارفین اپنے لاگ ان پاس ورڈ دوسروں سے شیئر کریں گے ان سے
اضافی چارج فیس لی جائیگی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صارفین کی رائے جاننے کے بعد ہم (لاگ ان پاس ورڈ)ادھار لینے والوں کیلئے نیٹ فلکس پروفائل کو ان کے اپنے اکائونٹ میں منتقل کرنے کے اہل بنانے جا رہے ہیں،
پاس ورڈ کو دوسرے میں بانٹنے والوں کو ان کی ڈیوائسز کو زیادہ آسانی سے منظم کرنے اور ذیلی اکائونٹس (اضافی ممبر)بنانے کی اجازت دیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی
تاہم بین الاقوامی سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی انتظامیہ نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا کہ
صارفین سے کتنے اضافی چارجز لیے جائیں گے ،
البتہ لاطینی امریکہ میں جو تجرباتی سروے کیے گئے ہیں ان میں ماہانہ چار پائونڈ یا 25فیصد
اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
واضح رہے نیٹ فلکس رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریبا دو لاکھ سبسکرائبرز اور
دوسری سہ ماہی میں دس لاکھ صارفین کی کمی کا سامنا کرنے کے بعد اپنی آمدنی بڑھانے پر زور دے رہی ہے۔
نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئرنگ
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،