نیو پشاور ویلی کے میڈیا انکلیو میں صحافیوں کو پلاٹوں کے لیٹرز حوالے
نیو پشاور ویلی پشاور آئی آر خان سے
جرنلسٹس ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ کی رقم کو 12 کروڑ روپے سے بڑھا کر 20 کروڑ روپے ،،3 کروڑ روپے ون ٹائم خصوصی گرانٹ دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نیو پشاور ویلی کے میڈیا انکلیو میں پریس کلب ممبرز کو پلاٹوں کے عبوری لیٹرز حوالے کر دیئے۔
وزیر اعلیٰ نے پشاور کے کارکن صحافیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے جرنلسٹس ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ کی رقم کو 12 کروڑ روپے سے بڑھا کر 20 کروڑ روپے کرنے او ر پشاور پریس کلب کو 3 کروڑ روپے ون ٹائم خصوصی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا ۔
پیر کے روز پشاور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعلی نے پشاور پریس کلب کی کابینہ کو مجوزہ نیو پشاور ویلی کے میڈیا انکلیو میں پریس کلب ممبرز کیلئے پلاٹوں کے عبوری لیٹرز بھی حوالے کئے۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے سال 2021 کے دوران مختلف پریس کلبوں میں گرانٹ ان ایڈ کی مد میں پانچ کروڑ روپے فراہم کئے جبکہ رواں مالی سال ڈویژنل سطح پر پریس کلبوں کی تعمیر و بحالی کیلئے تقریباً 10 کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔
اس کے علاوہ ضم شدہ اضلاع میں پریس کلبوں کی تعمیر و بحالی کیلئے تقریبا ً12 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی مثبت تنقید کے ذریعے حکومت کی غلطیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کریں ، حکومت اس تنقید کی روشنی میں اپنی کمزوریوں کو ٹھیک کرے گی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پشاور کے کارکن صحافیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے جرنلسٹس ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ کی رقم کو 12 کروڑ روپے سے بڑھا کر 20 کروڑ روپے کرنے او ر پشاور پریس کلب کو 3 کروڑ روپے ون ٹائم خصوصی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے پشاور کے ورکنگ جرنلسٹس کیلئے جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ میں مرحوم صحافیوں حافظ ثناء ﷲ اور رحیم ﷲ یوسفزئی کے نام سے اسکالرشپس دینے اور پشاور پریس کلب کی سولرائزیشن کے لئے آئندہ سال ترقیاتی پروگرام میں منصوبہ شامل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔
نیو پشاور ویلی ، نیو پشاور ویلی ، نیو پشاور ویلی