نیوم سٹی میں اڑنے والی ٹیکسیاں دستیاب ہونے کی تصدیق
ریاض (جے ٹی این پی کے) نیوم سٹی میں اڑنے والی ٹیکسیاں
سعودیہ کے نئے زیر تعمیر شہر نیوم کے منصوبے کے سربراہ نظمی النصر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ نیوم سٹی میں اڑنے والی ٹیکسیاں دستیاب ہوں گی۔
وہ اس سلسلے میں پہلے ماحول دوست ہوا بازی نظام کی تشکیل پر کام کر رہے ہیں۔
ان کی طرف سے یہ بات سعودی گرین انیشیٹو کے سلسلے میں شرم الشیخ میں تبادلہ خیال کے دوران سامنے آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی نیوم میں 15 ہیلی کاپٹر استعمال میں لا چکے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیوم سٹی کے لیے پانی کے بار بار صفائی کے استعمال کیے جانے اور
اس سلسلے میں تجارتی و صنعتی سطحوں پر اس پانی کی کھپت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
نظمی النصر کے مطابق یہ نیوم سٹی ہی ہے جس میں پہلا مرکز قائم کیا گیا ہے جو صاف توانائی
اور گرین ہائیڈروجن کی تیاری میں مدد دے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ ادارہ تحقیق و ایجاد پر اس لیے بھی فوکس کرے گا تاکہ قدرتی وسائل بھی
محفوظ رہین اور ماحولیات کا بھی تحفظ کیا جائے۔
نظمی النصر نے کہا اس پر کام ہو گا کہ نیوم میں قائم ہونے والے لائن سٹی کی 100 ملین کی
آباد نیوم کے صرف پانچ فیصد حصے میں رہ رہی ہو۔
لائن سٹی کی آبادی امریکی شہر نیو یارک کی آبادی کے قریب ہونیکا امکان ہے۔
نیوم سٹی میں اڑنے والی ٹیکسیاں
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا جوہری پھیلاؤ خطرناک تخریبی عمل