نیوز اینڈ سب ایڈیٹر فورم (این ایس ای ایف) کا لاہور میں صحافی کے قتل پر اظہارِ تشویش

پشاور:بیورو چیف/ عمران رشید خان نیوز اینڈ سب ایڈیٹر فورم

Imran Rasheed

نیوز اینڈ سب ایڈیٹر فورم

نیوز اینڈ سب ایڈیٹر فورم نے لاہور پریس کلب کے سامنے دن دیہاڑے نجی ٹی وی نیوز

چینل کے صحافی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا

مطالبہ کیا ہے

= حسنین شاہ کا قتل قابل مذمت، حکومت قاتل بے نقاب کرے ، صدر سجاد حسین

این ایس ای ایف کے صدر سجاد حسین اور جنرل سیکرٹری کاشف رشید نے لاہور میں

کیپیٹل ٹی وی کے کرائمز رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کی واردات کو صحافت پر کاری ضرب

قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح سرراہ کسی صحافی کو بیدردی سے 7 گولیاں مارنا

حکومت ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے۔

= حسنین شاہ کا قتل صحافیوں کے عدم تحفظ کا ثبوت ہے، جنرل سیکرٹری کاشف رشید

سیکرٹری جنرل این ایس ای ایف نے کہا معاشرے میں اگر ایک صحافی کی جان و مال

محفوظ نہیں تو عام شہری کو کون پوچھے گا، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی

صورتحال صحافیوں کیلئے انتہائی تشویشناک ہے۔

= پڑھیں = صحافی حسنین شاہ کا قتل میڈیا پر حملہ ہے۔ کے ایچ یو جے

انہوں نے مزید کہا کہ دن یہاڑے پریس کلب کے سامنے قلم کار کو نامعلوم افراد کی جانب

سے قتل کیا جانا دراصل میڈیا اور اس سے منسلک افراد کو یہ باور کرانا ہے کہ یہ طبقہ

بھی شرپسندوں کے ٹارگٹ پر ہیں۔

https://jtnpk.com/4363/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86/%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%a7%d9%93%d8%a8%d8%a7%d8%af/

انہوں نے کہا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافی

جنہیں معاشرے کی آنکھ کہا جاتا ہے کا تحفظ یقینی بنائیں۔ پنجاب حکومت مقتول

صحافی کے قتل کی تحقیقات کراکے قاتلوں کو بے نقاب کرے ورنہ ملک بھر کی صحافی

برادری احتجاج پر مجبور ہوگی۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ

نیوز اینڈ سب ایڈیٹر فورم

پاکستان

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: