آسٹریلیا،نیوزی لینڈتازہ ترینکھیل و کھلاڑی

نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور117 رنز سے شکست دیدی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

بنگلا دیش کو ٹیسٹ میں شکست

کرائسٹ چرچ (جے ٹی این پی کے) نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز

اور117 رنز سے شکست دے دی۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز

میں فالو آن کا شکار بنگلادیش کی ٹیم 278 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی،مہمان ٹیم کی جانب سے لٹن داس

102 اور کپتان مومن الحق 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے فاسٹ بولر کیل

جیمیسن نے 4 اور نیل ویگنر نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔خیال رہے کہ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز 6

وکٹوں کے نقصان پر521 رنز پر ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز

میں 126 اور دوسری اننگز میں 278 رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔خیال رہے کہ ماؤنٹ منگنوئی میں

کھیلے گئے ٹیسٹ میں بنگلا دیشی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی،

بنگال ٹائیگرز نے نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ اور ہوم گراو?نڈ سے باہر چھٹی مرتبہ کوئی ٹیسٹ جیتا

ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابری پر ختم ہوگئی۔

بنگلا دیش کو ٹیسٹ میں شکست

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے