نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات آج ، تمام انتظامات مکمل
اسلام آباد(آئی آر خان) نیشنل پریس کلب اسلام آباد انتخابات
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات آج بروز جمعۃ المبارک منعقد ہو رہے ہیں،
جس کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شروع ہو کر شام 6 بجے تک جاری رہے گا-
سالانہ الیکشن کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے- پریس کلب کے انتخابات میں اس
وقت تین اہم گروپ مدمقابل ہیں، جن میں جرنلسٹ پینل ، آزاد پینل اور نیشنل جرنلسٹ
پینل شامل ہیں-
پشاور پریس کلب انتخابات ،ایم ریاض صدر،شہزادہ فہد جنرل سیکرٹری منتخب
اس کے ساتھ ساتھ جاگو پینل بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے- سالانہ
انتخابات برائے 2022ء میں اہم عہدوں کی تعداد 11 جب کہ گورننگ باڈی کے ممبران کی
تعداد 18ہے- ان انتخابات میں صدر کے عہدے کے لئے سات ، تین نائب صدور کے عہدوں
کے لئے 13، خواتین کی نائب صدر کے عہدے کے لئے 4، سیکرٹری کے لئے 4، جوائنٹ
سیکرٹری کے تین عہدوں کے لئے 11، جوائنٹ سیکرٹری نسواں کے عہدے کے لئے 4 اور
فنانس سیکرٹری کے لئے بھی 4 امیدوار میدان میں ہیں۔
= پڑھیں = پشاور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس، مختلف کمیٹیوں کا قیام
علاوہ ازیں گورننگ باڈی کی 18 نشستوں کے لئے 56 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی
جمع کرا رکھے ہیں، جب کہ گورننگ باڈی پر خواتین کی دو نشستوں کے لئے چار امیدوار
آمنے سامنے ہیں۔ واضح رہے کہ پریس کلب کے نیشنل کونسل ممبران آج اپنا حق رائے
دہی استعمال کر کے پریس کلب کی نئی باڈی کا انتخابات کریں گے۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ
نیشنل پریس کلب اسلام آباد انتخابات