تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

نیدر لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز، افغان کرکٹ ٹیم پیر کو قطر روانہ ہو گی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور، مانیٹرنگ ڈیسک، نیدر لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز

افغان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کیخلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے پیر کو کابل سے قطر روانہ ہو گئی۔

آریانا نیوز کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے تینوں ون ڈے میچز 21 سے 25 جنوری تک شیڈول ہیں۔

جب تک آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں نہیں ہرائیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے ، رمیز راجا

بیان کے مطابق، تمام میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ آئی سی سی مینز سی ڈبلیو سی 2023 کیلئے کوالیفائی کرنے میں شمار ہوتے ہیں۔

افغان کرکٹ ٹیم کا 21 جنوری کو ہالینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے کھیلنے سے قبل دو ہفتے کا طویل تیاری کا کیمپ ہو گا۔

اسی مقام پر بالترتیب 23 اور 25 جنوری کو اپنے حریفوں کیخلاف دو اور ون ڈے بھی کھیلے گی۔

لنکا پریمیئر لیگ ، جافنا کنگز نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا

اے سی بی کے چیئرمین میرویس اشرف نے روانگی سے قبل حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں افغان سکواڈ سے ملاقات کی۔

سی ای او اے سی بی نصیب خان نے کہا، سب کی نظریں ورلڈ کپ 2023 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے پر لگی ہیں۔

میچوں کی اہمیت کے پیش نظر اے سی بی ٹیم کو درکار تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ 13 ٹیموں کا ٹورنامنٹ ہے- میچز اس بات کا تعین کرینگے کون سی ٹیمیں CWC 2023 کیلئے کوالیفائی کرتی ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا میزبان بھارت ہو گا- سپر لیگ کی دیگر ٹاپ سات ٹیمیں، ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی ہیں۔

نیدر لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز

 

قارئین ، کاوش پسند آے تو اپڈیٹ رہنے کیلئے ’’ فالو ‘‘ کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے