نیدرلینڈ کے سائنسدان کی پیشگوئی درست، ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلہ

انقرہ، دمشق،اسلام آباد: جے ٹی این پی کے ویب ڈیسک : نیدرلینڈ کے سائنسدان کی پیشگوئی درست

ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے دونوں ممالک میں تباہی مچا دی۔ جس کے نتیجے میں ابتک دونوں ممالک میں اموات کی تعداد 5000 سے زائد اور ہزاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ زلزلے کے وقت لوگ گھروں میں سو رہے تھے، متعدد شہروں میں ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے، ترکیہ میں ایمر جنسی نافذ کردی دی گئی، غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں بند کردی گئیں، ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے۔

امریکہ کا ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

امریکی زلزلہ پیما مرکز نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی 3 روز قبل ہی کر دی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں 3 فروری کو اس خطے میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی کر دی تھی۔

فرینک ہوگر بیٹس نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آئے گا،

ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی۔

فرینک ہوگر بیٹس نے اپنی ریسرچ ایجنسی کی پوسٹ کو بھی ری ٹوئٹ کیا جس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پہلے زلزلے کے بعد ایک اور بڑا جھٹکا آئے گا، ان کی یہ پیشگوئی بھی سچ ثابت ہوئی۔

نیدر لینڈ کے ریسرچر نے زلزلے کے حوالے سے اپنی پیشگوئی درست ثابت ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا وسطی ترکیہ میں آئے زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے میرا دل بہت دکھی ہے۔

بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری

تفصیلات کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا

جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس

سے کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، پڑوسی

ملک شام میں بھی شدید نقصان پہنچا، زلزلہ مقامی وقت کے

مطابق صبح 4 بجکر 17 منٹ پر تقریباً 17.9 کلومیٹر کی

گہرائی میں آیا، جس کے 15 منٹ بعد 6.7 شدت کا آفٹر شاک

بھی آیا، زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس

کیے گئے اور آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔ ترک ٹیلی ویژن

این ٹی وی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وسطی ترکیہ اور

دارالحکومت انقرہ کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

متاثرہ علاقوں میں 2 ہزار 786 ا ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں

مصروف ہیں۔

زلزلہ ترکیہ میں 1939 کے بعد بڑی آفت قرار

ترک صدر نے زلزلے کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ، ایک

ہفتے کے سوگ، اس دوران ترک پرچم سرنگوں رکھنے، 10

شہروں و صوبوں میں سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے،

متاثرہ شہروں اور صوبوں میں غازی عنتیپ، کہرمان مرعش،

ہاتائی، عثمانیہ، آدیامان، مالطیہ، شانلی اورفہ، ادنہ، دیار بکر

اور کلس شامل ہیں۔ ادھرترکیہ کے صدر کے مطابق 1939

کے بعد یہ ملک میں آنےوالی سب سے بڑی آفت ہے۔

شمال مغربی شام کے مختلف شہروں اور گاوں میں بھی کئی

عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں، ہزاروں افرادملبے تلے دبے

ہوئے ہیں۔ شورش زدہ ملک ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں

میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا رہا ہے۔

عالمی برادری کی ہر ممکن امداد کی پیشکش

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن،

لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیے گئے۔ امریکہ ، روس،

چین، یورپی یونین سمیت دیگر ممالک نے ترکیہ کو ہر ممکن

مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

پاکستان کا امداد کیلئے عملی قدم، پہلا سی 130 بھجوا دیا

پاکستان نے بھی ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں

قیمتی جانوں کے ضیاع پر دونوں ممالک کیساتھ اظہارِ تعزیت

کرتے ہوئے برادر ملک ترکیہ کو ہر ممکن امداد کا اعلان کیا ہے

جبکہ فوری طور پر امدادی سامان لے کر پہلا خصوصی طیارہ

رات ترکیہ روانہ کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف وزیر

خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ ترک عوام سے اظہار ہمدردی

کیلئے بدھ کو ترکیہ جائیں گے، متاثرہ علاقوں کا دورہ ،

ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

نیدرلینڈ کے سائنسدان کی پیشگوئی درست ، نیدرلینڈ کے سائنسدان کی پیشگوئی درست ، نیدرلینڈ کے سائنسدان کی پیشگوئی درست

نیدرلینڈ کے سائنسدان کی پیشگوئی درست ، نیدرلینڈ کے سائنسدان کی پیشگوئی درست ، نیدرلینڈ کے سائنسدان کی پیشگوئی درست

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: