نیدرلینڈ انتظامیہ بھیڑیوں کی انسانی آبادیوں پر یلغار کے خدشہ میں مبتلا

ایمسٹرڈیم (جے ٹی این پی کے) نیدرلینڈ انتظامیہ بھیڑیوں کی انسانی
نیدرلینڈز میں بھیڑوں کے انسانی آبادکے قریب آنے کے خدشہ کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات لینا شر وع کردیئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھیڑیوں کا انسانوں سے

خوف نہ کھانا تشویش میں مبتلا اور ساتھ ہی نقصانات کے خدشات کو جنم دے رہا ہے ۔
نیدرلینڈز کے ایک شہر سے ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک بھیڑیے کو ہوج ویلو نیشنل پارک میں ایک خاندان کے پاس ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بھیڑیوں کیلئے پینٹ بالز استعمال کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔


بھیڑیوں کو روکنے کیلئے پینٹ بالز گن استعمال کرنے کا فیصلہ

انہوںنے یہ بھی بتایاکہ پینٹ بالز کا انتخاب اسلئے کیا گیا ہے تاکہ فورسز دیکھ سکیں کہ

کون سے بھیڑیوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے ،
ساتھ ہی انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پینٹ بالز گن کی مدد سے بھیڑیے انسانوں سے 30میٹر دور رہیں گے۔


نیدرلینڈز حکومت کے ایک عہدیدار نے ڈچ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا انتظامیہ نے ایک بھیڑیے کو انسان کی تلاش کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔
انتظامیہ نے مطابق پینٹ بالز گن کے استعمال کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پارک میں کوئی بھی

گن لے کر آئے اور بھیڑیوں کو نشانہ بنائے۔
واضح رہے پینٹ بالز گن میں استعمال ہونیوالی گولیاں ربڑ کی ہوتی ہیں اور ان میں رنگ بھرا ہوتا ہے،
کسی بھی چیز پر لگنے سے گولی پھٹ جاتی ہے اور رنگ متاثرہ جگہ پر لگ جاتا ہے،

تاہم اس کے لگنے سے موت واقع نہیں ہوتی۔

نیدرلینڈ انتظامیہ بھیڑیوں کی انسانی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا جوہری پھیلاؤ خطرناک تخریبی عمل

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: