بین الاقوامیتازہ ترینخلیجی ممالک

نیتن یاہو کا سعودی عرب کیساتھ تاریخی امن کے قیام کا عندیہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

تل ابیب: جے ٹی این پی کے نیوز: نیتن یاہو کا سعودی عرب کیساتھ

تیسری مرتبہ اسرائیل کا وزیراعظم بننے کی تیاری کرنیوالے بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ فی الواقع قابل ذکرتاریخی امن ہوسکتا ہے۔

اسرائیلی بینک لیومی لی کا سعودی عرب میں سرمایہ کاری کا عندیہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق عہدہ سنبھالنے سے قبل حکومت کی تشکیل کیلئے 21 دسمبر تک کے وقت کے حامل نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں عرب ریاستوں کیساتھ اسرائیل کے تعلقات، مشرق اوسط میں امریکی اتحاد کے ڈھانچے، ایران میں بدامنی، اسرائیل کی نئی سخت گیر دائیں بازو کی حکومت، لبنان کیساتھ امریکہ کی ثالثی میں سمندری سرحدی معاہدے کے مستقبل اور روس، یوکرین جنگ پرتبادلہ خیال کیا۔

بھارت،اسرائیل کا دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

نیتن یاہو نے سعودی عرب کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کی اہمیت کا اعادہ کیا،

انہوں نے کہا یہ عرب اسرائیل تنازع ختم کرنے کی طرف ایک انقلابی پیش رفت ہو گی،

ہمارے خطے کو ان طریقوں سے تبدیل کردے گی جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

سعودی حکام مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ فلسطینی ریاست کے بغیراسرائیل کیساتھ معمول کے تعلقات ممکن نہیں۔

نیتن یاہو نے بند دروازوں کے پیچھے مختلف قسم کے امن کے مواقع تلاش کرنے پرآمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہمیں کھلے معاہدوں پر یقین رکھتا ہوں۔ ان تک خفیہ طور پر پہنچیں یا علانیہ پہنچیں۔

اتحادیوں میں سے بعض کے نسل پرستانہ بیانات سے عرب ریاستوں کیساتھ تعلقات پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟

مسٹر نیتن یاہو نے کہا دوسری جماعتیں میرے ساتھ شامل ہو رہی ہیں، میں ان میں شامل نہیں ہونگا۔

انھوں نے واضح کیا کہ وہ لبنان کیساتھ امریکہ کی ثالثی میں ہونیوالے سمندری معاہدے کو مسترد نہیں کریں گے، لیکن اس بات سے انکار کیا کہ یہ ایک امن معاہدہ تھا۔

صہیونی وزیر دفاع بینی گینٹز کا اسرائیل سے متعلق بڑا انتباہ

انھوں نے مزید کہا وہ ” ہم خیال ریاستوں کے مابین ٹھوس معاہدوں، ایران اور اسکی آلہ کار تنظیموں کیساتھ نام نہاد معاہدوں کے مابین بہت بڑا فرق دیکھتے ہیں جن کی عام طور پر دستخط سے پہلے ہی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

نیتن یاہو کا سعودی عرب کیساتھ ،

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے