نیب نے بی آر ٹی پشاور مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں
اہم خبر/ نیب نے بی آر ٹی پشاور
قومی احتساب بیورو (نیب)خیبر پختونخوا نے میگا پروجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں اس ضمن میں نیب نے تحقیقات کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے بی آر ٹی پشاور منصوبے کا ریکارڈ مانگ لیا ہے،
نیب نےایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی کو خط لکھاہے اور بی آر ٹی منصوبے کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔
نیب نےخط کے ذریعے بی آرٹی منصوبےکی فیزیبلٹی، ڈونر ایجنسیز، کنسلٹنٹس کے انتخاب اور ادائیگیوں کا ریکارڈ دینے کابھی کہاہے۔
نیب نےصوبائی حکومت نےبی آرٹی پشاورلون اور پروجیکٹ ایگریمنٹ اور بین الاقوامی اداروں سے کیےگئے معاہدوں کاریکارڈ بھی طلب کیاہے۔
مزید خبریں بھی پڑھیں
نیب خط میں کہا گیاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)سے بی آر ٹی کے لیے حاصل کی گئی رقوم کی تفصیلات بھی جمع کرائی جائیں۔
خط کے ذریعے نیب نے صوبائی حکومت سے تمام ادائیگیوں کے انٹیرم پیمنٹ سرٹیفکیٹس کا بھی تمام ریکارڈ مانگ لیاہے۔
نیب نےخیبرپختونخوا حکومت سے بی آر ٹی کی دیکھ بھال، تعمیر ومرمت اورگاڑیوں کی خریداری کی منظوری کاریکارڈ دینے کاکہاہے
خط کے ذریعے قومی احتساب بیورو نےمنظور بی آر ٹی قرضےکی تقسیم کاطریقہ کاراور پریکیورمنٹ رولز کا ریکارڈ بھی مانگاہے۔
نیب نےخط میں کہاکہ بی آرٹی منصوبےکی 2013سے 2022 تک کی ابتدائی اور حتمی رپورٹ بھی فراہم کی جائے۔
نیب نےصوبائی حکومت سے بی آر ٹی منصوبہ کا پہلا اور نظرثانی پی سی ون کا مکمل ریکارڈ، ایکنک، پی ڈی ڈبلیو پی اور ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاسوں کے منٹس بھی مانگ لیے ہیں۔
ہمارے بیورو چیف خیبرپختونخوا سے رابطہ کرنے کیلئے وٹس ایپ بٹن کا استعمال کیجیے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ