نگہبان آرگنائزیشن ڈیرہ اسماعیل خان کا اجلاس، متعدد اہم فیصلے
ڈیرہ اسماعیل خان: ابوالمعظم ترابی: نگہبان آرگنائزیشن ڈیرہ اسماعیل خان کا اجلاس، متعدد اہم فیصلے



نگہبان آرگنائزیشن ڈیرہ اسماعیل خان کا اجلاس نگہبان سویٹ ہوم گیلانی ٹاون میں منعقد کیا گیا جس میں تنظیم کے صدر اعجاز احمد خٹک، سینئر نائب صدر ابوالمعظم ترابی، نائب صدر محترمہ بلقیس آرا، پریس سیکرٹری محمد ریحان، ایگزیکٹیو ممبران زبیر بلوچ، محمد علی قیصر، خرم حماد، احسان بلوچ اور ایڈمنسٹریٹر محترمہ حمیرا نواز نے شرکت کی۔
یتیم بچیوں کیلئے استعمال ہونیوالی گاڑی کی اقساط کی ادائیگی مکمل ہو چکی



اعجاز احمد خٹک نے ایجنڈا پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تمام احباب کو ادارے کے اثاثوں کی
تفصیلات بھیج دی گئی ہیں جن کی مالیت کم و بیش تیرہ لاکھ روپے بنتی ہے۔ انہوں نے خوش
خبری سنائی کہ ادارے کی یتیم بچیوں کیلئے استعمال ہونیوالی گاڑی کی اقساط کی ادائیگی
مکمل ہو چکی ہے۔ حمیرا نواز نے بتایا کہ بچیاں تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی دکھا رہی
ہیں، جبکہ تربیت کرنے کے مثبت نتائج بھی دے رہی ہیں۔
چیوں کو تعلیم کیساتھ ساتھ گھر داری اور ہنر سکھانے سے متعلق اہم اقدامات
اجلاس میں طے کیا گیا کہ بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ گھر داری اور ایسے ہنر بھی
سکھائے جائیں جن کے نتیجے میں وہ گھر بیٹھے باعزت روزگار کر سکیں اور اپنا گھر
خود چلا سکیں۔ اجلاس میں جامعہ گومل کے شعبہ سوشیالوجی کے سربراہ، معلمین اور
طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی جانب سے یونیورسٹی میں نگہبان سویٹ ہوم کی
یتیم و نادار بچیوں کی بہتر تعلیم اور تربیت کی خاطر مہم چلانے اور سیمینار کے انعقاد
کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا۔ کابینہ نے متفقہ طور پر ان کے ساتھ بھرپور تعاون کا
عزم کرتے ہوئے ان کے نیک عزائم کی تعریف کی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
نگہبان آرگنائزیشن ڈیرہ اسماعیل خان ، نگہبان آرگنائزیشن ڈیرہ اسماعیل خان
= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں