پاکستانتازہ ترینکالمز،بلاگز، فیچرز

نو مئی کو سکیورٹی نے بڑی کوتاہی برتی، شفاف تحقیقات ناگزیر

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور: جتن نیوز اردو خصوصی رپورٹ: نو مئی کو سکیورٹی نے بڑی

سرکردہ سیاستدانوں، صحافیوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے فوجی عدالتوں کی مخالفت، تحقیقات اور انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کے اس فیصلے کہ ” تمام سیاسی مسائل کو جمہوری اصولوں کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائیگا “ کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونیوا لے شہریوں پر آرمی ایکٹ یا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کے فیصلے کو مسترد کر دیا، جبکہ آئین کے آرٹیکل 10A اور سول عدالتوں میں مناسب عمل کی پیروی کرنے کی ( HRCP ) کی درخواست کی توثیق کی ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کے شدید غصے سے متعلق سنجیدہ خود شناسی ضروری

سرکردہ سیاستدانوں، صحافیوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں کے گروپ نے ہر قسم

کے تشدد، توڑ پھوڑ اور نفرت پھیلانے کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب اور کے پی کے میں نوجوانوں

کے بڑے پیمانے پر پُرجوش غصے کے بارے میں سنجیدگی سے خود شناسی کا مطالبہ کیا،جب کہ

9 مئی کی تباہی کی ایک آزاد اور قابل اعتماد انکوائری سمیت ایک قابل اعتماد عدالتی عمل کے ذریعے

مبینہ مجرموں کیخلاف قانونی چارہ جوئی اور شرپسندوں سے نمٹنے میں سکیورٹی کی بڑی کوتاہی

کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، شہباز حکومت اور پارلیمنٹ

سے مطالبہ کیا کہ وہ افہام و تفہیم اور تحمل کا مظاہرہ کریں، الیکشن کمیشن پاکستان کو تمام اسمبلیوں

کیلئے ایک ہی تاریخ کو ہونیوالے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے میں سہولت فراہم کریں، جو

کہ موجودہ میعاد سے زیادہ نہ ہوں۔ اسمبلیاں اور تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آزادانہ

اور منصفانہ حق رائے دہی کو یقینی بنائیں۔

سوشل میڈیا پر نئی پابندیوں، الیکٹرانک میڈیا کی سنسر شپ پر اظہار تشویش

سرکردہ سیاستدانوں، صحافیوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے سوشل میڈیا پر نئی

پابندیوں اور الیکٹرانک میڈیا کی سنسر شپ پر بھی اپنی تشویش کا اظہار اور جو تشدد میں ملوث نہیں

ہونے کے باوجود گرفتار ان تمام افراد بالخصوص خواتین اور صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

سرکردہ سیاستدانوں، صحافیوں، وکلاء و سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں کی تفصیلات

سرکردہ سیاستدانوں، صحافیوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں میں صدر پختونخواملی

عوامی پارٹی خان اچکزئی، ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر،

صدر عوامی وطن پارٹی اختر حسین، صدر ایچ کے ایم فاروق طارق اور دیگر، ماہرین اقتصادیات میں

ڈاکٹر حفیظ پاشا، ڈاکٹر اکمل حسین، ڈاکٹر پرویز طاہر، ڈاکٹر قیصر بنگالی، سابق وائس چانسلر جی سی

حسن شاہ، ڈاکٹر نیئر، پروفیسر سرفراز، چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا، اختر حسین،

ممبر جوڈیشل کمیشن، عابد ساقی، صباحت رضوی اور بار ایسوسی ایشن کے د یگر عہدیداران،

سینئر صحافی زاہد حسین، امتیاز عالم، سیفما، حسین نقی، سہیل وڑائچ، مجیب الرحمان شامی، طلعت

حسین، اظہر عباس، عاصمہ شیرازی، صدر سی پی این ای کاظم خان، جبار خٹک، صدر پی ایف یو

جے افضل بٹ، ناصر زیدی، شہزادہ ذوالفقار، محمد ولید، علامہ صدیق اظہر، تنزیلہ مظہر اور 50

سے زائد دیگرصحافی، جبکہ سول سوسائٹی کی تنظیمیں، محمد تحسین، ایس اے پی، محمد ایوب این

پی، خاور ممتاز ڈبلیو اے ایف، شیما کرمانی، تحریک اول نسواں، عرفان مفتی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی،

پیٹر جیکب، کرامت، پلر، صدر نیشنل ٹریڈ یونین، انسانی حقوق کے سرکردہ کارکن اوردیگر شامل ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

نو مئی کو سکیورٹی نے بڑی , نو مئی کو سکیورٹی نے بڑی , نو مئی کو سکیورٹی نے بڑی

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز،رپورٹس اور تبصرے ( == پڑھیں == )


About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے