نوواک جوکووچ کی عالمی ٹینس میں بنا کرونا ویکسین واپسی کے امکات روشن
پیرس (جے ٹی این پی کے نیوز) نوواک جوکووچ کی عالمی ٹینس
آسٹریلین اوپن سے بنا کرونا ویکسین کے باہر ہو جانے والے معروف ٹینس کھلاڑی
نوواک جوکووچ کی کورٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔ فرانس کی
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی کرونا ویکسین پاسز کی لازمی شرط کو ختم
کر دے گی۔ اگر یہ شرط ختم ہوئی تو اس کا زیادہ فائدہ سربین عالمی ٹینس سٹار نوواک
جوکووچ کو ہو گا۔
===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)
نوواک جوکووچ اس شرط کے خاتمے کے بعد فرانس میں داخل ہو سکیں گے اور وہ
رولینڈ گیروس ٹینس ٹائٹل کو دفاع بھی کر سکیں گے۔ آسٹریلیا کی طرح فرانس میں بھی
کرونا ویکسینیشن کی شرط عائد تھی جس کی وجہ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ نوواک
جوکووچ آسٹریلین اوپن کی طرح فرنچ اوپن بھی نہیں کھیل پائیں گے۔ لیکن رواں ہفتے
ہی فرانس کی حکومت نے کرونا پابندیوں میں نرمی کیساتھ کرونا ویکسینیشن کی لازمی
شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اطلاق 14 مارچ سے ہو گا۔
فرانس سے آنیوالی خبر نوواک جوکووچ کیلئے خوش آئند
مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کا ایونٹ 9 اپریل سے شروع ہو گا جبکہ رولینڈ گیروس کے
مقابلے 22 مئی سے ہوں گے۔ فرانس سے آنیوالی اس خبر نے سربیا کے عالمی نمبر 2
نوواک جوکووچ کے کانوں تک مسحور کن موسیقی کے طور پر اثر کیا ہے۔ واضح رہے
کہ نوواک جوکووچ کو کرونا ویکسین اور ویزا مسائل کی وجہ سے آسٹریلیا سے غیر رسمی
طور پر ملک بدر کر دیا گیا تھا۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ
نوواک جوکووچ کی عالمی ٹینس ، نوواک جوکووچ کی عالمی ٹینس