نورمقدم قتل کیس کا عدالت کل فیصلہ سنائے گی
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) نورمقدم قتل کیس کا فیصلہ
اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ( کل )جمعرات کو سنائے گی ،
عدالت کی طرف سے کیس کا ٹرائل چار ماہ میں مکمل کیا گیا،
ہائی پروفائل کیس کے فیصلے کے موقع پرمقامی عدالت کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی ،
اس کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور اس کے والد ذاکر جعفر سمیت مجموعی طور پر 11 ملزمان جیل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آئی جی معظم جاہ انصاری سے فیاض علی شاہ کی ملاقات، مختلف مسائل پر بات چیت
جبکہ ملزم کی والدہ عصمت آدم جی ضمانت پر ہیں ،
عدالت نے دو وز تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعدفیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اس کیس میں مجموعی طور پر انیس گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں،
وکیل استغاثہ رانا حسن نے عدالت سے بہیمانہ قتل کے ملزمان کو مثالی سزا دینے کی استدعا کر رکھی ہے
جبکہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور اسکے والدین کے وکلا نے ملزمان کو شک کا فائدہ دینے کی درخواست کر رکھی ہے۔
نورمقدم قتل کیس کا فیصلہ
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں