تازہ ترینشوبز،فیشن

ملکہ ترنم نورجہاں کی 21 ویں برسی (کل ) منائی جائے گی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

نورجہاں 21 ویں برسی

لاہور(جے ٹی این پی کے) برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 21 ویں برسی کل ( جمعرات)23دسمبرجمعرات کو منائی جائے گی۔

اس دن کی مناسبت سے ان کے اہل خانہ کی جانب سے برسی کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ملک بھر میں موجود ان کے پرستاروں کی جانب سے بھی برسی کی تقریبات منعقدکی جائیں گی۔

ملکہ ترنم نور جہاں21ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہوئیں اورانہوں نے اسٹیج اداکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ملکہ ترنم نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا ۔

انہوں نے گلوکاری کے ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی اپنے جوہر دکھائے ۔ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے ۔

انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران اپنے فوجی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے قومی نغمے بھی گائے جو کہ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں۔ملکہ نور جہاں 23دسمبر 2000 کو 74 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

نورجہاں 21 ویں برسی

ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے