پاکستانتازہ ترینسندھ

نوجوان شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کی سوانح پر ایک نظر

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کراچی: نوجوان شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس

نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 52واں یوم شہادت آج بروز اتوار20 اگست کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کی عسکری قیادت نے شہید راشد منہاس کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ وطن کی عزت و ناموس کی خاطر جان نچھاور کرنے والے راشد منہاس جہاں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے، وہیں بعد میں آنیوالوں کیلئے باعث تقلید بن گئے۔ حق مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے، آمین

وطن عزیز کے سپوت راشد مہناس کے متعلق مزید ( جانیئے )

پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17 فروری 1951ء کو کراچی کی ایک معزز راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے۔

1968ء میں سینٹ پیٹرک سکول کراچی سے سینئر کیمبرج کیا۔

ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے۔

راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیا۔

تربیت کے لیے پہلے کوہاٹ اور پھر پاکستان ائیر فورس اکیڈیمی رسالپور بھیجے گئے۔

پڑھیں : پاک فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار

فروری 1971ء میں پشاور یونیورسٹی سے انگریزی، ائیر فورس لا، ملٹری ہسٹری،

الیکڑونکس، موسمیات، جہاز رانی، ہوائی حرکیات وغیرہ میں بی۔ ایس۔ سی کیا۔

بعد ازاں تربیت کے لیے کراچی بھیجے گئے۔ 

وہ اگست1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے۔

20 اگست1971ء کو ان کی تیسری تربیتی پرواز تھی،

ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا،

اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔

راشد نے ماڑی پور کنٹرول ٹاور سے رابطہ قائم کیا تو انہیں ہدایت کی گئی طیارے کو ہر قیمت پر اغوا ہونے سے بچاو۔

راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا۔

جہاز تباہ ہونے سے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا اور ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے۔

انسٹرکٹر مطیع الرحمن واصل جہنم ہوا۔

وطن کے عظیم سپوت پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس کو پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

نوجوان شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس ، نوجوان شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے