نواز شریف کا اولین دیرینہ مطالبہ، عمران خان سہولت کار ۔ ۔ ۔ ؟

نواز شریف کا اولین دیرینہ مطالبہ،

ان ہی کالمز میں بیان کیا جا چکا ہے کس طرح مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ایک طور سے گوجرانوالہ جلسے میں اسوقت کے آرمی چیف سے انتخابات کا التواء مانگ لیا تھا جو معروضی حالات کے تناظر میں تادم تحریر پورا ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اسی طرح ن لیگ کے قائد نے اپنی حکومت کیخلاف سازش کے الزامات بھی اس وقت کے آرمی چیف اور عدالتی شخصیات پر عائد کر کے ان سے سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ اور آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے حوالے سے بات کی تھی، جس کی گونج مریم نواز کے ایک حالیہ جلسے میں تصاویر کیساتھ 5 شخصیات کیخلاف محاذ کھولنے سے محسوس ہوئی۔

انتخابات، نیا سیم پیج اور رکاوٹ

مگر حیرت انگیز طور پر ان میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا نام

شامل نہیں تھا جس سے اس سلسلے میں باجوہ پر پی ٹی آئی کی جانب سے

ن لیگ کیساتھ ڈیل کے تاثر کو مزید تقویت ملی مگر توشہ خانہ کیس کے

وارنٹ کے بعد سے جو صورتحال سامنے آئی ہے اس سے یہ امر مترشح

ہے کہ اب معاملہ سابق آرمی چیف تک محدود رکھنے سے کام نہیں چلے گا

بلکہ جس دن سے پراجیکٹ عمران شروع ہوا تھا اس دن سے لیکر تادم تحریر

اس میں کردار ادا کرنیوالے تمام افراد کی نشاندہی اور ان کیخلاف آرٹیکل 6

کے تحت کارروائی کا مطالبہ بھی منصئہ شہود پر آنے کا قوی امکان ہے جس

کو پہلے سے ہی محسوس کر کے بعض سابق کردار پھر سے متحرک نظر آتے

ہیں مگر شاید نہیں بلکہ یقینا ان کیلئے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں اور اب

آپریشن رد عدم استحکام کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر دینے کا وقت ہوا

چاہتا ہے جس کے لئے روا رکھی گئی پالیسی پر جمہور تجزیہ کار تنقید کرتے

نظر آتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ملک کو آج جس صورتحال کا سامنا ہے اس

سے نمٹنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔

معلوم نہیں سچ کیا ہے؟

اس لئے جب 3 ہفتے قبل 30 اپریل تک اکثر معاملات نمٹائے جانے کی خبریں

سامنے آئیں تو اس وقت راقم اس کا ناقد رہا مگر بعد کے حالات نے ثابت کر دیا

کہ 30 اپریل تک اٹیک اور کائونٹر اٹیک سے متعلق تمام ہوم ورک مکمل کر لیا

گیا ہے، ایسے میں تحریک انصاف کے چیئرمین کی توشہ خانہ کیس میں اسلام

آباد آمد و واپسی اور اس دوران زمان پارک لاہور میں عدالتی اجازت سے تجاوزات

اور نوگو ایریا کے خاتمے کیلئے کئے گئے آپریشن سے ڈرامہ ایک نیا ٹوئسٹ اختیار

کر گیا کیونکہ وہاں سے برآمد ہونیوالی اشیاء بقول وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پی ٹی

آئی کو کالعدم قرار دینے کے ریفرنس کیلئے مضبوط شواہد کے طور پیش کرنے کے

لئے کافی ہیں، دوسری جانب ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی تحریک انصاف

کے ساتھ دہشت گردوں سے روا رکھا گیا سلوک اختیار کرنے کا مطالبہ کرتی نظر

آتی ہیں جبکہ زمان پارک میں کالعدم تنظیم کے سزا یافتہ سابق رکن یا ارکان جو لیفٹیننٹ

جنرل ( ر ) فیض حمید کے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے بعد صدر عارف علوی

کے حکم پر رہا ہوئے کی موجودگی کی اطلاعات بھی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں جن

سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ 30 اپریل تک کیا ہو سکتا ہے۔

سب ٹھیک ہو جائیں ورنہ بھگتنے کیلئے تیار رہیں

ایسے میں تحریک انصاف کے روح رواں کی جانب سے رائٹرز کو دیئے گئے انٹرویو

کے مندرجات پر غور کیا جائے تو کہانی مزید کھل جاتی ہے جس میں تحریک انصاف

کی ریڈ لائن ایک ادارے بلکہ ملک کی ریڈ لائن پر حملہ آور نظر آتی ہے اس انٹرویو

میں پی ٹی آئی کے سابق وزیراعظم کی جانب سے یہ کہا گیا کہ ایک تعیناتی کے لئے

نوازشریف نے جو شرائط رکھی تھیں ان کو آگے بڑھایا جا رہا ہے تحریک انصاف

کے چیئرمین کی اس بات سے جہاں یہ اخذ کرنا مشکل نہیں کہ انہیں اپنی سیاسی

موت سے بچنے کی کوئی اُمید نظر نہیں آ رہی، وہاں اس موقف سے یہ امر بھی مترشح

ہے کہ بادی النظر میں سرکار اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری میچ اب اپنے منطقی

انجام کے قریب پہنچ چکا ہے، بقول گیٹ نمبر 4 کے سابق خود ساختہ ترجمان اور بزعم

خود فرزند راولپنڈی جی کا جانا ٹھہر گیا، صبح گیا کہ شام گیا، مگر ایک بات واضح ہے

کہ اس سب کی قیمت اس ملک کے وہ عوام ادا کر رہے ہیں جو ہر لحاظ سے بے بس

اورلاچار ہیں، کاش ان بے کسوں کو بھی کوئی ریلیف مل سکے اور ان کے سینے پر

75 سال سے موجود ناسور کا علاج ہو سکے ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی اقتدار کی غلام

گردشوں میں اس ناسور کا وقتی علاج تجویز ہو کیونکہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بقول شاعر

عصر بیمار کا ہے مرض لادوا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کوئی چارہ نہیں اب دعا کے سوا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

نواز شریف کا اولین دیرینہ مطالبہ، ، نواز شریف کا اولین دیرینہ مطالبہ، ، نواز شریف کا اولین دیرینہ مطالبہ، ، نواز شریف کا اولین دیرینہ مطالبہ،

مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز،رپورٹس اور تبصرے ( == پڑھیں == )

مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز،رپورٹس اور تبصرے ( == پڑھیں == )

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: