اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

نواز شریف آئیں، عمران خان کی طرح قانون کا سامنا کریں، علی محمد خان

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد: نواز شریف آئیں، عمران خان کی طرح قانون کا سامنا کریں، علی محمد خان

سینئر رہنماء تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف بھی قانون کا سامنا کریں جیسے چیئرمین پی ٹی آئی کر رہے ہیں، ملک کا بڑا لیڈر اس وقت اٹک جیل میں قید ہے، سب کو بیٹھ کر ملک کے مستقل کا فیصلہ کرنا ہو گا، ملک کی جواب حالت ہے اس کے سب ذمہ دار ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کیساتھ ہمارا کوئی مسئلہ نہیں تھا، ایک مسئلہ آیا تھا جس کی چیئرمین پی ٹی آئی نے وضاحت کر دی تھی۔ ملک میں انا کی جنگ، بند کمروں کے فیصلے نہیں چلیں گے۔ پیپلز پارٹی، (ن) لیگ نے ملکر حلوہ کھایا اب مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

سینئر رہنماء تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا اُمید ہے قانون کی حکمرانی، احساس تحفظ پیدا ہو گا۔

ہزاروں عام سائلین کے کیسز سالہا سال سے زیر التواء ہیں۔

سیاسی اسیران کے لئے بھی انصاف کی توقع کرتا ہوں۔

متعدد خواتین جیلوں میں ہیں،

اُمید ہے مسائل حل ہوں گے۔

علی محمد خان نے کہا پی ٹی آئی نے قاضی فائز عیسی کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

ہم ذمہ داری لیتے ہیں شاید اس وقت یہ مناسب اقدام نہیں تھا۔

نواز شریف 3 بار کے وزیر اعظم ہیں انہیں بھی واپس آنا چاہئے۔

سب ایک قدم پیچھے ہٹ کر ملک کے لئے بیٹھیں اور سوچیں۔

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو اب نورا کشتی بند کرنی چاہئے۔

پی پی ، ن لیگ نے مل کر حلوہ کھایا اب مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

اب لیول پلیئنگ فیلڈ کی باتیں کرتے ہیں۔

الیکشن ماحول میں پی پی، (ن) لیگ لڑ کر قوم کی آنکھوں میں سرمہ نہیں ڈال سکتے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

نواز شریف آئیں، عمران خان کی ،

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے