نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا، جنوری سے پہلے وطن واپسی کا فیصلہ

لندن (جے ٹی این پی کے) نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا

لندن میںمسلم لیگ( ن)کے قائد ماں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ نواز شریف رواں برس ہی پاکستان واپس آئیں گے،

نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے سمری آئندہ ہفتے بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی،

اس ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لندن کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لانگ مارچ سے کسی دباو کا شکار نہیں ہوں گے عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے۔

لانگ مارچ کے شرکا سے قانون کے مطابق ڈیل کیا جائیگا۔ اہم تقرری مقررہ وقت پر وزیراعظم کریں گے،

وزیراعظم وطن واپس پہنچ کر حکومتی اتحادی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی تھی،

ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلمان شہباز اور حسین نواز بھی میں شریک تھے،

لیگی رہنمائوں کی ملاقات تقریباساڑھے تین گھنٹے جاری رہی۔

دریں اثنا حکومت پاکستان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا۔

وزارت خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا۔

سفارتی پاسپورٹ پانچ سال کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے پاسپورٹ بھجوایا گیا۔

سفارتی پاسپورٹ نواز شریف کو بھجوا دیا گیا۔

یادرہے اشتہاری ہونے پر سابق حکومت نے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کیا تھا۔

نواز شریف کو رواں سال عام پاسورٹ پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔
نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: