نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا، اسد عمر

اسلام آباد(جے ٹی این پی کے) نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ

 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف کوباہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد وزیر اعظم

عمران خان کا تھا۔ایک بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ جس میٹنگ میں نواز شریف کو باہر بھیجنے

کا فیصلہ ہوا، میں اس میں شریک تھا، جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں 6 سے 8 لوگ بیٹھے تھے ،جبکہ

نواز شریف کو بھیجنے کا معاملہ پہلے کابینہ میں ڈسکس ہوا تھا۔

 

عمران خان تیاری رکھیں ،حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ،مریم نواز

 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اوروزیر اعظم عمران خان نے

 

بھی یہ کبھی نہیں کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر

 

لیڈر شپ کمرے میں بیٹھی تھی، اور ان سب کی قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فیصلے

 

پر رائے مختلف تھی۔

 

اسد عمر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر وہ فیصلہ کیاگیا وہ جھوٹی

 

ثابت ہوئیں۔ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اوروزیر اعظم عمران خان نے

 

بھی یہ کبھی نہیں کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا۔

 

نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: