پاکستانتازہ ترین

نوازشریف ملک سے بھاگا ہوا بدقسمت آدمی، جعلی رپورٹ پر لندن میں مقیم، شیخ رشید

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آ باد (جے ٹی این پی کے) نوازشریف ملک سے بھاگا ہوا آدمی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے ملک میں صدارتی نظام، ایمرجنسی یا عدم اعتماد کا کوئی چانس اور نہ ہی ڈیل یا ڈھیل دے رہے ہیں، نوازشریف بدقسمت آدمی اور ملک سے بھاگے ہوئے ہیں،

وہ جعلی رپورٹ پر بیرون ملک گئے اور جعلی رپورٹ پر ہی لندن میں مقیم ہیں ،کہا جا رہا ہے نوازشریف کورونا کی وجہ سے علاج نہیں کرا سکے، د و سری جانب وہ عوام کو کہتے ہیں وہ کورونا میں باہر نکلیں انہیں اپنی جان توعزیز ہیں لیکن دوسروں کی نہیں ۔

ا پوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں، اس کے رِنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں، کہتے ہیں اسلام آباد کی جانب کورونا کے دوران مارچ کریں، عمران خان کئی بار کہہ چکا یہ اپنا شوق پورا کر لیں،

27 فروری اور 23 مارچ کو سب دیکھ لیں گے،7فروری کوسعودی عرب کے وزیرداخلہ پاکستان آئیں گے،سعودی عرب کےساتھ ہمارا رشتہ ہمالیہ سے بھی بلند ہے۔

ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بدھ کے روز وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ملک میں امن وامان قائم کرنے کےلئے چاروں صوبوں بشمول آزادکشمیر ،گلگت بلتستان کے آئی جیز کو خطوط لکھ دیئے جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں امن وامان قائم کر نے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ،

تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات ختم ہوچکے ، انکے مطا لبا ت ایسے تھے جنہیں کوئی جمہوری حکومت تسلیم نہیں کرسکتی ،اسلئے دہشت گردی کے وا قعا ت بڑھ گئے ۔

اسلام آباد میں مارے جانےوالے دو دہشت گردوں کی تفتیش سے کئی اہم واقعا ت رونما ہونے سے قبل ہی ان کا تدارک کرلیا ، ملک بھرمیں37نئے نادرا سنٹرکھولے جارہے ہیں ، جبکہ سندھ میں 13نئے پاسپورٹ آفسز کی کھولنے کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے ،

شیخ رشید نے کہا گزشتہ روز فضل الرحمن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو اشرف غنی سے ملانا افسوسناک ہے،حالانکہ عمران خان نے تو پہلے بھی طالبان کی حمایت کی تھی جس پر انہیں طالبان خان کا لقب دیا گیا اور اب بھی افغانستان کے عوام کیلئے دنیا میں انسانی حقوق کی بات کررہے ہیں ،

اپوزیشن شوق سے سیاست کرے ،ہم نے فضل الرحمن سے گزارش کی تھی وہ امن وامان کے لحاظ سے تعاون کریں ، حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ سے اپنے سارے بل پاس کرواچکی ،اگر اپوزیشن وزیراعظم کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتی ہے تو شوق سے لائے لیکن وہ اس سے پہلے اپنے بندے پورے کرے ۔

 

نوازشریف ملک سے بھاگا ہوا آدمی

 

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے