نوادرات جمع کرنیکی شوقین سعودی خاتون اپنا میوزئم بنانے میں کامیاب

ریاض: نوادرات جمع کرنیکی شوقین سعودی خاتون

قدیم اشیا کو جمع کرنے کی شوقین ایک سعودی خاتون نوادرات جمع کرتے کرتے اپنے ہی گھر میں ایک عجائب گھر قائم کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ سعودی خاتون ملیحہ بابقی کے جازان میں اپنے گھر میں بنائے میوزیم میں 10 ہزار سے زائد فن پارے ہیں۔ یہ فن پارے انہوں نے تیس سال سے زیادہ عرصے میں جمع کیے۔ ان نوادرات کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں بہت سی اشیا سو سال سے زیادہ پرانی ہیں۔

چالیس سال میں 10 ہزار مختلف کرنسیاں جمع کرنیوالا سعودی شہری

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے انٹرویو میں بابقی نے بتایا ان کے والد تاجر تھے جو مختلف

قیمتی اشیا اور اجناس خریدتے اور بیچتے تھے۔ مجھے بچپن سے ہی ان اشیا سے محبت تھی۔

بابقی نے کہا میں یہ ہولڈنگز اپنے پاس رکھ کر محفوظ کرنا شروع کر دیں۔ جازان کے ورثے

سے محبت نے مجھے کپڑے، نایاب سکے اور چیزیں لانے پر آمادہ کیا۔ بابقی نے بتایا میرے

میوزیم میں پتھر کے برتنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں سے کچھ 100 سال سے بھی

زیادہ قدیم ہیں اور ساتھ ہی کئی قدیم سکے بھی ہیں۔ ملیحہ بابقی نے بتایا کہ میرے پاس ایسے

سعودی ریال بھی ہیں جو شاہ عبدالعزیز کے زمانے کے ہیں۔ ساتھ ہی فرانسیسی ریال بھی ہیں

جو عثمانیوں کے دور سے تعلق رکھتے ہیں۔ سعودی خاتون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرے

اس ذاتی میوزیم کا کئی اہم افراد نے دورہ کیا ہے۔ ان دوروں میں سب سے نمایاں شاہ خالد کی

بیٹی شہزادی موضی اور شاہ فیصل کی بیٹی شہزادی سارہ ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

نوادرات جمع کرنیکی شوقین سعودی خاتون

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

= پڑھیں = خواتین سے جڑی مزید اہم اور معلوماتی خبریں

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: