بچوں کی دنیابین الاقوامیتازہ ترینزیرِعنوان

ننھی شامی بچی کی سوشل میڈیا پر فریاد اور آنسو کام آ گئے

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

دمشق: جے ٹی این پی کے نیوز: ننھی شامی بچی کی سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر ایک شامی بچی کی شدید سردی میں اپنی بہن کی موت اور شدید سردی میں زندگی گذارنے کی تکالیف کی چند روز قبل کی جانیوالی فریاد اس کے کام آ گئی۔

شام میں شادی خواب بن گئی،سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصروں کی بھرمار

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں خانہ جنگی سے

جان بچا کر پناہ گزین کیمپ میں رہنے والے خاندان کی ایک کم

سن بچی نے حال ہی میں رو رو کر اپنی زبوں حالی کی بیان کی تھی۔

اس کی یہ فریاد وائرل ہو گئی جس پر ترکیہ کے امدادی ادارے ہلال

احمر کے رضا کاروں نے اسے تلاش کیا۔ شام میں موجود اس مفلوک

الحال خاندان کا پتا چلایا اور انہیں موسم سرما کی شدت سے بچاﺅ

کے لوازمات فراہم کیے۔ بچی اور اس کے خاندان کو گرم کپڑے

اور ایندھن بھی فراہم کیا گیا ہے۔

ترکیہ ہلال احمر کی ٹیم بچی اور خاندان کو تلاش کرنے میں کامیاب

ترکیہ کے ہلال احمر کے سربراہ کریم کنیک نے کہا کہ ترک

ہلال احمرشامی بچی اور اس کے خاندان تک پہنچنے میں کامیاب

رہا اور موسم سرما کی تمام ضروریات اور انہیں ایندھن کی سہولیات فراہم کی ہیں۔

ترک ہلال احمر کے صدر نے ٹوئٹر پر ایک نیا ویڈیو کلپ پوسٹ

کیا جس میں شامی لڑکی ایک معمولی خیمے کے اندر دیکھی جا

سکتی ہے۔ ہلال احمرکی ٹیم کی ایک بڑی تعداد بھی لوگوں کو بیگ

پیش کرتی دیکھی جا سکتی ہے جس میں سے کچھ تحفے اور سردیوں

کے کپڑے شامل ہیں۔ویڈیو کلپ میں بچی نے ترکیہ کے امدادی ادارے ہلال احمر کا شکریہ ادا کیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ننھی شامی بچی کی سوشل میڈیا

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے