ننگرہار، جرم ثابت ہونے پر خاتون سمیت تین افغان شہریوں کو کوڑے مارے گئے

مانیٹرنگ ڈیسک / جی بی خان :ننگرہار، جرم ثابت ہونے


پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ ننگرہار میں طالبان حکام نے ایک خاتون اور دو مردوں سمیت

تین افغان شہریوں کو زنا کا الزام ثابت ہونے پر کوڑے مارے۔سرحد پار سے ملنےوالی اطلاعات اور

ذرائع کے مطابق صوبہ ننگرہار کے میڈیا آفس سے پیر کے روز جاری بیان کے مطابق دو غیر مرد ایک

خاتون کے ہمراہ مکان میں رہائش پذیر تھے جس پر مقامی حکام نے تینوں کو حراست میں لے کر

تحقیقات کیں اور معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد بغیر محرم کے ایک ہی گھرمیں رہ رہے تھے۔

تفتیش کرنے کے بعد تینوں افراد نے اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد مقامی عدالت نے تینوں کو سزاسنا دی ۔

ننگرہار میں طالبان کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے شریعت کے مطابق زنا کے جرم

میں خاتون اور دونوں مردوں سمیت تینوں افراد کو 39 ‘39 کوڑے مارے۔

اسلامی قوانین کے مطابق سزا دی گئی، طالبان

طالبان برسراقتدارآنے کے بعدکئی بار اعلانات کرچکے ہیں کہ وہ اخلاقی جرائم کے خاتمہ اور

غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں انتہائی سنجیدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ طالبان حکام نے

زنا کے جرم میں ایک خاتون سمیت تین افراد کو اسلامی قوانین کے مطابق سزا دے کر کوڑے مارے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

ننگرہار، جرم ثابت ہونے

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

عینی خان

عینی خان پنجاب یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ ہیں، نیوز مانیٹرنگ میں تجرے کے حامل ہیں، (جرنل ٹیلی نیٹ ورک ) کی اردو نیوز سروس ( جے ٹی این پی کے ) میں بطورِ آڈیو نیوز کاسٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ( جتن انتظامیہ )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: