بھارت‘ نمازتراویح کی ادائیگی پر 153سے زائد مسلمانوں کیخلاف مقدمہ درج

آگرہ (جے ٹی این پی کے) نمازتراویح کی ادائیگی مقدمہ درج

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پولیس نے نماز تراویح ادا کرنے پر
درجنوں مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کیاہے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق
ایس ایس پی آگرہ سدھیر کمار سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ تراویح کی نماز کا
اہتمام کرنے پر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی انہوں نے بتایا کہ ماہ
رمضان میں آگرہ شہر کی املی والی مسجد میں رات کو نماز تراویح منعقد کی گئی.

معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی

سدھیر کمارسنگھ نے کہا اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی اور ہم اس
کے مطابق کارروائی کریں گے۔ ایم ایم گیٹ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او
اودھیش کمار اوستھی نے بتایا کہ اس معاملے میں ایم ایم گیٹ پولیس اسٹیشن
میں ایف آئی آر درج کی گئی.

150افراد کےخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے

انہوں نے صحافیوں کو بتایاکہ سید عرفان، حسین، شامی آغا اور دیگر 150افراد کے
خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جنہوں نے املی والی مسجد کے باہر تراویح ادا
کی۔نماز کے منتظمین نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شرائط
و ضوابط پر عمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ٹریفک بلاک نہیں کی گئی اور
وہ گزشتہ 40 سال سے اس روایت پر عمل پیرا ہیں۔

نمازتراویح کی ادائیگی مقدمہ درج

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: