پاکستانتازہ ترینسندھ

نفرت عمران خان سے نہیں ان کی سوچ سے ہے، آصف علی زر داری

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) نفرت عمران خان سے نہیں

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے
اس الزام کو مسترد کردیا ہے کہ ان کی حکومت ہٹانے کیلئے اپوزیشن نے امریکا
کے ساتھ مل کر سازش کی،عمران حکومت ہٹانے کیلئے ان کی تین سال سے
اتحادیوں کے ساتھ بات چیت چل رہی تھی، شہباز شریف کے ساتھ خفیہ بات چیت
بھی جاری تھی۔

عمران خان جھوٹا قرار

ایک انٹرویو میں سابق صدر آصف علی زر داری نے عمران خان کو جھوٹا قرار
دیا اور کہا کہ شہباز کو وزیراعظم نامزد بھی انھوں نے کیا اور انھیں وزارت عظمیٰ
سنبھالنے پر راضی بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کب کرانا ہے یہ فیصلہ مل جل
کر کریں گے۔

پاکستانی بزنس مین نے پاکستان میں عمران خان کوفنانس کیا

آصف زرداری نے کہا کہ ایک پاکستانی بزنس مین نے پاکستان میں عمران خان کو
فنانس کیا، اس بزنس مین کا مقدمہ اب امریکا میں چلنے والا ہے۔سابق صدر آصف
زرداری نے کہا کہ عمران خان شروع سے ہی جھوٹ بولتے ہیں، مجھے 8 ماہ
کیلئے سرکاری مہمان بنایاگیا، پھرمیاں صاحب چلے گئے تھے، اسفندیارولی میری
بات مانتے ہیں،اتحاد میں ہم دینے والوں میں سے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دیا ہے،

ایم کیوایم کے ساتھ معاہدے کا ضامن بھی میں ہوں

جتنے بھی دوست اتحاد میں ہیں ان کے ساتھ ہمارے معاہدے ہوئے ہیں، میں نے ان
سب کو اکٹھا کیا ہے ، ان کے جائز مطالبات کوپورا کیا جائے۔آصف زرداری نے
کہا کہ ایم کیوایم کے ساتھ معاہدے کا ضامن بھی میں ہوں، پرویز الٰہی ہم سے تھوڑے
سینئر ہیں، ہم ان کے لیے کوشش کرتے رہے، جب بچے بڑے ہوجاتے ہیں تو مسئلہ
ہوتا ہے، کسی نے پرویز الٰہی کو مس گائیڈ کیا، ہم تو ابھی بھی چاہتے ہیں پرویز
الٰہی سیاسی دائرے میں واپس آجائیں۔

شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی تھی

سابق صدر نے کہا کہ میں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی تھی،
شہباز شریف کو کہا کہ آپ وزیر اعظم بن جائیں میرے پاس 70 ووٹ ہیں، اتحادیوں
سے رابطے میں تھا، مجھے پتا تھا کہ وہ میرے ساتھ آئیں گے، اتحادیوں کو پتا ہے
کہ جو میں نے وعدہ کیا وہ پورا کروں گا۔

نفرت عمران خان سے نہیں اس کی سوچ سے ہے

آصف زرداری نے کہا کہ نفرت عمران خان سے نہیں اس کی سوچ سے ہے،
بلاول بھٹو پوری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کوساتھ لے کرچلتے
ہیں، پھرپالیسی بناتے ہیں، بلاول وزیرخارجہ بنتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ
سی ای سی کریگی۔

نفرت عمران خان سے نہیں

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے