نشے سے پاک پشاور مہم: گمشدہ شاہد محمود چار سال بعد اپنے پیاروں کو مل گیا
رپورٹنگ ڈیسک/ آئی آر خان :نشے سے پاک پشاور
نشے سے پاک پشاور مہم کی بدولت چارسال سے گمشدہ خاندان کا چشم وچراغ صحیح سلامت اپنے پیاروں کو مل گیا۔
منڈی بہاﺅالدین کا رہائشی چار سال قبل نشے کی لت میں مبتلا ہوکر لاپتہ ہوگیا تھا
منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے خاندان کا چشم وچراغ شاہد محمود چار سال قبل اگست 2018 ءمیں نشے کی لت میں مبتلا ہوکر لاپتہ
ہوگیا تھا ،گھر والے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے اور مایوس ہوکر بیٹھ گئے تھے۔
منڈی بہاﺅ الدین کا نوجوان 24 مئی کو نشے کی حالت میں ملا، مہم انتظامیہ
جہاں پر علاج مکمل اور یاداشت بحال ہونے پر گذشتہ روز ان کی فیملی کا پتہ کرکے ان سے رابطہ کیا گیا اور آج ان کے بھائی ان کو لینے کمشنر
آفس پہنچ گئے جہاں پر ان کی ملاقات کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی موجودگی میں شا ہد محمود سے کرائی گئی ،اس موقع پر شا ہد محمود کے
بھائی نے کمشنر پشاور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا نشے سے پاک پشاور مہم کی بدولت آج ان کا 4 سال سے گمشدہ بھائی ان کو مل گیا ۔
بیٹے کے صحیح سلامت ہونے کی اطلاع سے غمزدہ والدہ ہشاش بشاش ہو گئی
انہوں نے کہاکہ ان کی 76 سالہ والدہ جو روز اپنے بیٹے کا تذکرہ کرتے ہوئے غمگین رہتی تھی
، بیٹے کی صحیح سلامت اور صحتمند ہونے کی خبر
نے ان کو نئی زندگی دی ہے کل سے ان کے گھر میں جشن کا سماں ہے اور مبارکباد دینے
والوں کا تانتا باندھا ہوا ہے، آج وہ باقاعدہ چھٹی لیکر
اپنے بھائی کو لینے آئے ہیں ،
آج وہ باقاعدہ چھٹی لیکراپنے بھائی کو لینے آئے ہیں،
بعدازاں شاہد محمود کو والدہ سے ملاقات کےلئے ایک دن کےلئے ان کے بھائی کےساتھ روانہ کردیا گیا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
نشے سے پاک پشاور