نسل سنوارنے کیلئے رزق حلال کمانا، جھوٹ نہ بولنا فرض، طارق جمیل

لاہور (جے ٹی این پی کے) نسل سنوارنے کیلئے رزق حلال کمانا

معروف مذہبی سکالر و عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے نبی آخر الزماںؐ کی حیات طیبہ دنیا بھر کے مسلمان ہی نہیں تمام انسانوں کیلئے زندگی گزارنے کا بہتر ین نمونہ ہے اور قرآن پاک کے ارشادات کے مطابق زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد ہمارے پیارے نبی ؐ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر کے دنیاوی و اخروی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ،

بالخصوص میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کو سیرت النبیؐ سے زیادہ مستفید ہونا چاہیے ، رحمت العالمین ؐ نے دکھی انسانیت کی خدمت کا عملی درس دیا اور مشکل میں مبتلا افراد کی بلا رنگ و نسل مدد کو شعار بنا کر بتایا کسی ایک انسان کی زندگی بچانا ساری انسانیت کے تحفظ کے برابر ہے۔

ان خیالات کا اظہار مولانا طارق جمیل ،پرنسپل پروفیسر الفرید ظفراور دیگر نے پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹا ف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ خاتم النبینؐ کانفرنس میں کیا ۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مادیت پرستی کے موجودہ دور میں انسانی فلاح و بہبود کی بے لوث سرگرمیاں کسی نعمت سے کم نہیں ،

ہمیں چاہیے کہ اس عارضی زندگی میں ایک دوسرے کی زیادہ سے زیادہ بھلائی کو یقینی بنائیں ۔

پیارے نبیؐ کی حیات طیبہ کا اصل سبق یہی ہے کہ اپنی ذات سے نکل کر دوسروں کی فلاح و بہبود کا کام کیا جائے۔

ہم رزق حلال کمانا، جھوٹ سے دور رہنافرض کیونکہ اسی سے ہماری نسلیں سنور تی ہیں،

قبل ازیں مولانا طارق جمیل نے لاہور جنرل ہسپتال میں قائم گرافی لان کا بھی افتتاح کیا اور

پاکستان کی ترقی و خوشحالی ، سلامتی، کشمیر سمیت تمام مظلوم مسلمانوں کی آذادی

اور ظلم سے نجات کیلئے دعا کرائی۔

پرنسپل نے مولانا طارق جمیل کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

بعدازاںمیڈیا سے گفتگو میں پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے کہا حق و انصاف پر

مشتمل پر امن معاشرے کی تشکیل کیلئے سرور کائنات حضرت محمدؐکی تعلیما ت کو مشعل راہ بنانا ہو گا،

دنیا و آخرت میں ترقی و کامیابی کیلئے آپ کی درفشاں سیرت ہم سب کیلئے دائمی ہدایت کا ذریعہ ہے۔

صحت کے شعبہ سے وابستہ تمام افراد کیلئے حضور کی تعلیما ت ، ان کی رہنمائی ، حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں،

پیشہ مسیحائی سے منسلک لوگ بلا امتیاز، رنگ و نسل و مذہب اور تمام تعصبات سے

بالا تر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن رانا پرویز

نے کہا میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہونے کے ناطے ہم پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے

کہ حضرت محمدؐ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔
نسل سنوارنے کیلئے رزق حلال کمانا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: