ندیم افضل چن کا پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ
لاہور(جے ٹی این پی کے) ندیم افضل چن پیپلز پارٹی شمولیت
وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔
وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کا آج اتوار کو پھر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کاامکان ہے،
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اتوار کو ندیم افضل چن کی لاہو ر والی رہایش گاہ پر ان کیساتھ ناشتہ کرینگے،
یہ بھی پڑھیں : نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بنتا ، علی زیدی بلاول پر برس پڑے
اس موقع پر ندیم افضل چن کی جانب سے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان متوقع ہے۔
واضح رہے ندیم افضل چن پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تھے جو سال 2018 کے جنرل الیکشن سے قبل عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے تھے
جبکہ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد انہیں وزیراعظم کا ترجمان اور معاون خصوصی بنایا گیا تھا،
لیکن گزشتہ سال وہ عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔ اب وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے بعد لانگ مارچ میں بھی شریک ہو کر اسلام آباد جائیں گے۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں