فیصل واوڈا کی خالی نشست پرنثارکھوڑوسینیٹرمنتخب
کراچی (جے ٹی این پی کے) نثارکھوڑوسینیٹرمنتخب
پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ کے صدر نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ کی نشست پر سندھ اسمبلی میں پولنگ ہوئی.
جس میں ارکان اسمبلی نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔
غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ کے صدر نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔
نثار کھوڑو 99ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے، سندھ سینیٹ الیکشن میں 101ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 2ووٹ مسترد کیے گئے۔
خیال رہے کہ فیصل واوڈا نے نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے.
جبکہ سپریم کورٹ نے خالی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کی تھی
اور حتمی نتیجے کو کیس کے فیصلے سے مشروط کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ
تحریک انصاف کے 3اراکین سندھ اسمبلی نے اپنی جماعت کے برعکس پیپلزپارٹی کو ووٹ ڈال دیئے۔
سندھ اسمبلی میں سینٹ ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوئی ،
تاہم اہم بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے 3اراکین اسمبلی اپنی جماعت سے منحرف ہوگئے ہیں.
انہوں نےپارٹی پالیسی کے خلاف پیپلزپارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو کو ووٹ دے دیا۔
تحریک انصاف سے منحرف ہونے والے اراکین میں دیوان سچل، اسلم ابڑو اور کریم بخش گبول ہیں،
جب کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی شہریار شر نے بھی ووٹ کاسٹ کیا،
شہریار شر لانگ مارچ کے دوران پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں 168کے ایوان میں 101اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے،
اور بتایا کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی پیپلزپارٹی کیساتھ رابطے میں ہیں،
اگر پی ٹی آئی انتخاب کا بائیکاٹ نہ کرتی تو پی ٹی آئی کے کئی ارکان آتے اور ووٹ پیپلزپارٹی کو دیتے،
تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا چاہ رہے تھے.
لیکن بائیکاٹ اور ڈر کی وجہ سے کئی ارکان اسمبلی ووٹ دینے نہیں آئے۔
اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز ایم پی ایز اپنی پارٹی سے خوش نہیں،
اور متعدد ایم این ایز تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے،
پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اپنے قائد سے خوش نہیں، اور اپنے قائد سے تنگ ہوچکے ہیں،
پی ٹی آئی قائد اپنے ارکان اسمبلی سے ملتا ہے نہ ہاتھ ملاتا ہے۔
سینیٹ الیکشن
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں